جوہرآباد،ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج خوشاب نے بیوی کےقاتل خاوند کوسزائےموت،2لاکھ روپے معاوضہ اور جرمانہ کی سزا سنادی

منگل 12 نومبر 2024 15:34

جوہرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2024ء) ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج خوشاب محمداسلم گوندل نےتھانہ سٹی قتل کے مقدمہ کافیصلہ سناتےہوئےبیوی کےقاتل کوسزائےموت کا حکم سنادیا۔ملزم احمدنواز ساکن بوڑانہ والا حال چک 50ایم۔

(جاری ہے)

بی نے29مارچ2024 میں اپنی بیوی کوقتل کردیاتھااورپولیس تھانہ سٹی جوہرآبادکے سب انسپکٹرملک محمداسلم چھینہ کی مدعیت میں مقدمہ درج ہواتھا ۔پولیس نے چالان مرتب کرکے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خوشاب کی عدالت میں پیش کر دیاجس کا فیصلہ سناتے ہوئےفاضل سیشن جج نےملزم کو سزائےموت 2لاکھ روپے معاوضہ ورثا ءمقتولہ اورایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی ۔\378