
روسی حملوں میں بجلی کی یوکرینی استطاعت میں 65 فیصد کمی، یو این ایچ سی آر
یو این
بدھ 13 نومبر 2024
03:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 13 نومبر 2024ء) پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے ادارے (یو این ایچ سی آر) نے کہا ہے کہ یوکرین میں توانائی کے نظام پر روس کے حالیہ حملوں کے باعث ملک میں بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت میں 65 فیصد تک کمی آ گئی ہے۔
ملک پر روس کے حملے کو ایک ہزار یوم مکمل ہونے کو ہیں جہاں جنگ سے تباہ حال لوگوں کی مشکلات ناصرف برقرار ہیں بلکہ موسم سرما کی آمد پر ان میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔
پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی نائب ہائی کمشنر کیلی کلیمنٹس نے کہا ہے کہ روس کے فضائی حملوں کے باعث ملک بھر میں بجلی کی ترسیل، حرارت کا نظام اور پانی کی فراہمی بری طرح متاثر ہوئی ہے۔
(جاری ہے)
ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے ملک کے حالیہ دورے میں معصوم شہریوں پر جنگ کے گہرے جذباتی اثرات کا مشاہدہ کیا جو متواتر بمباری کے نتیجے میں جسمانی و ذہنی نقصان اٹھا رہے ہیں۔ رواں سال اگست سے اب تک مشرقی یوکرین سے تقریباً ایک لاکھ 70 ہزار لوگوں کو اپنے گھر بار چھوڑ کر نقل مکانی کرنا پڑی ہے۔ جنگ کے باعث 40 لاکھ شہری اندرون ملک بے گھر ہو چکے ہیں جبکہ 67 ہزار نے بیرون ملک پناہ لے رکھی ہے۔
بچوں کا تعلیمی نقصان
کیلی کلیمنٹس نے کہا ہے کہ خارکیئو میں جنگ کے تباہ کن اثرات کہیں زیادہ نمایاں ہیں۔ جب انہوں نے اس علاقے کا دورہ کیا تو انہیں بم دھماکوں کی آوازیں صاف سنائی دے رہی تھیں۔
اس دوران ان کی ملاقات ایک 65 سالہ خاتون سے ہوئی جن کا اپارٹمںٹ ایک گلائیڈ بم کے حملے میں تباہ ہو گیا تھا۔ تاہم اس کے باوجود وہ پرعزم تھیں اور ان کی شخصیت وہاں کے لوگوں کی ہمت کی عکاسی کر رہی تھی جن کی روزمرہ زندگی جنگ سے بری طرح متاثر ہوئی ہے۔
نائب ہائی کمشنر نے بتایا کہ تعلیم پر جنگ کے اثرات خاص طور پر شدید ہیں۔ بے شمار بچے سکول جانے اور کمرہ جماعت میں حصول تعلیم کے تجربے سے محروم ہو گئے ہیں۔ خارکیئو میں بچے زیرزمین بنکروں میں تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں جہاں نہ تو قدرتی روشنی ہوتی ہے اور نہ ہی ان طلبہ کو کھیل کود کا موقع ملتا ہے۔
تعمیر نو کا عزم
کیلی کلیمنٹس کا کہنا ہے کہ ان مسائل کے باوجود ملک میں مضبوطی اور بحالی کے آثار بھی دکھائی دیتے ہیں۔
یوکرین کی حکومت متاثر کن رفتار سے امداد کی فراہمی اور بحالی کے اقدامات کر رہی ہے۔ حملوں کے بعد مقامی لوگ مستعدی سے تباہ شدہ عمارتوں کا ملبہ صاف کرتے ہیں جس سے ان کی قوت اور عزم کا اندازہ ہوتا ہے۔تاہم، ان کا کہنا ہے کہ 'یو این ایچ سی آر' نے رواں سال یوکرین کے لیے ایک ارب ڈالر کے مالی وسائل فراہم کرنے کی اپیل کی تھی جن میں سے تاحال نصف ہی مہیا ہو پائے ہیں۔ امدادی شراکت داروں کو کو چاہیے کہ وہ اس موقع پر یوکرین سے منہ نہ موڑیں اور اس کی مدد جاری رکھیں جسے اب بڑے پیمانے پر جاری جنگ میں تیسرے موسم سرما کا سامنا ہے۔
مزید اہم خبریں
-
حکومت کا پٹرول کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ، ڈیزل مہنگا کر دیا
-
سیلاب کی تباہ کاریاں جاری، اربوں ڈالرز سے تعمیر ہونے والی ایم 5 موٹروے کا بڑا حصہ بہہ گیا
-
وزیراعلیٰ مریم نواز کا الیکٹرک بس میں خواتین، بزرگوں اورطلباء کیلئے فری سفر کا اعلان
-
ایران میں جوہری معائنہ کاروں کی واپسی مفاہمت کی جیت، رافائل گروسی
-
اسرائیل کے انسانیت کیخلاف جرائم کو روکنے کیلیے عرب ٹاسک فورس تشکیل دی جائے
-
پنجاب میں سیلاب متاثرین کو ریلیف دینا تو دور کی بات اعلان بھی نہیں کیا گیا
-
امریکہ نے پاکستان میں ہمیشہ مارشل لاؤں اور غیرجمہوری قوتوں سپورٹ کیا
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے عمران خان کے آبائی شہر میانوالی میں الیکٹرک بس پراجیکٹ کا افتتاح کر دیا
-
وفاقی حکومت دہشتگردی کیخلاف غیرذمہ دارانہ بیانات سے گریز اور سنجیدگی کا مظاہرہ کرے
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی خواتین کی ہراسمنٹ کمیٹی کی سربراہ جسٹس ثمن رفعت امتیاز اچانک عہدے سے فارغ
-
پاکستان کی اسرائیل کی اقوام متحدہ کی رکنیت معطل کرنے کی تجویز کی حمایت
-
پنجاب میں ذخیرہ اندوزوں سے 2 لاکھ 79 ہزار 132 میٹرک ٹن گندم برآمد کرلی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.