جوہرآباد، کرپشن مافیا اپنا قبلہ درست کر لے ، انجینئر ملک گل اصغر خان بگھور

بدھ 13 نومبر 2024 21:20

جوہرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2024ء) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری مواصلات انجینئر ملک گل اصغر خان بگھور نے سیوریج اور واٹر سپلائی پائپ لائنوں کا معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر نورپورتھل ڈاکٹر ہارون احمد شیراز کے ہمراہ چک51 ڈی بی میں ورلڈ بینک کے تعاون سے بچھائی جانیوالی سپلائی لائنوں کے کام کے معیار کا جائزہ لیا اور ناقص میٹریل کے استعمال کے شواہد سامنے آنے پر کام رکوا دیا۔انہوں نے کہا کہ کرپشن مافیا اپنا قبلہ درست کر لے ، حلقہ این اے88 کی عوام کے ساتھ کسی بھی قسم کی زیادتی برداشت نہیں کی جاے گی۔\378