اروڑ یونیورسٹی میں ڈیزائن اور ہیریٹیج میں آئوٹ ڈور اسپورٹس ایریا اور تین روزہ سیرامک ڈیزائن ورکشاپ کا آغاز

جمعرات 14 نومبر 2024 22:25

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2024ء) اروڑ یونیورسٹی آف آرٹ ، آرکیٹیکچر ، ڈیزائن اور ہیریٹیج میں آئوٹ ڈور اسپورٹس ایریا اور تین روزہ سیرامک ڈیزائن ورکشاپ کا آغاز ، چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل سکھر سید کمیل حیدر شاہ نے آؤٹ ڈور اسپورٹس فیسلٹی اور سیرامک ڈیزائن کا افتتاح کردیا۔ اس موقع پر وائس چانسلر اروڑ پروفیسر ڈاکٹر زاہد حسین کھنڈ ، فیکلٹی ممبران اور طلبہ موجود تھے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ کونسل سکھر چیئرمین سید کمیل حیدر شاہ نے ڈاکٹر کھنڈ کی دور اندیش قیادت اور یونیورسٹی اور کمیونٹی دونوں پر ان اقدامات کے مثبت اثرات کی تعریف کی۔ انہوں نے اروڑ یونیورسٹی کے جاری اور مستقبل کے منصوبوں کی حمایت کے لیے اپنے عزم کا اظہار کیا، انہوں نے اعلان کیا کہ اروڑ یونیورسٹی کو سندھ حکومت کے تعاون سے مکمل طور پر سولر سسٹم پر منتقل کیا جائے گا سید کمیل حیدر شاہ نے سرامک ڈیزائن ورکشاپ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء اور فیکلٹی ممبران کے لیے نقد انعامات کا بھی اعلان کیا۔

(جاری ہے)

اس سے قبل وائس چانسلر اروڑ یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر زاہد حسین کھنڈ نے یونیورسٹی کی حالیہ کامیابیوں اور جاری اقدامات پر روشنی ڈالی اور یونیورسٹی کی ترقی ، پیشرفت اور مستقبل کے وڑن سے متعلق آگاہ کیا، جس میں اروڑ ٹیسٹنگ سروسز، اروڑ کنسلٹنسی سروسز، اروڑ ڈیزائن ہاؤس ، گو گرین اروڑ ، شامل ہیں ، اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ اروڑ پاکستان کی پہلی یونیورسٹی ہے جو پیپر لیس یونیورسٹی بننے جا رہی ہے ، انہوں نے کہا کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ بچوں کو کھیلوں کی طرف متوجہ کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہیاس لئے آوٹ ڈور گیم ایریا کا بنایا گیا ہے تاکہ طلبہ صحت مند سرگرمیوں میں حصہ لے سکیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا نعرہ ہے سیکھیں اور کمائیں، تین روزہ سیرامک ڈیزائن ورکشاپ بھی اس کی ایک کڑی ہے جس سے طلبہ سیکھ کر مٹی سے برتن بنا کر گھر بیٹھیاپنا آن لائن کاروبار بھی کر سکتے ہیں ، پروفیسر ڈاکٹر حسین کھنڈ نے سید کمیل حیدر شاہ سے دو اہم منصوبوں میں تعاون کی اپیل کی جس میں الیکٹرک وہیکل (ای وی) چارجنگ اسٹیشن اور بائیو گیس پلانٹ کا قیام شامل ہیں ، جو روہڑی اور آس پاس کے علاقوں کو مفت ایل پی جی فراہم کرے گی۔