مری ، ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی برفباری میں پھنسے شہریوں تک رسائی کے لیے فرضی مشقوں کا انعقاد

جمعرات 14 نومبر 2024 22:36

مری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2024ء) مری ، ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے برفباری میں پھنسے شہریوں تک رسائی کے لیے فرضی مشقوں کا انعقاد کیا۔

(جاری ہے)

ضلع مری میں کسی بھی ناگہانی صورتحال سے بروقت نمٹنے کے لیے ضلع انتظامیہ کی جانب سے قائم کردہ فیسیلیٹیشن سینٹرز پر ریسکیو 1122 مری، پاک فوج پنجاب پولیس، پی ڈی ایم اے، سٹی ٹریفک پولیس، پاک آرمی، سول ڈیفنس، پنجاب ٹورریزم سکواڈ، محکمہ ہائ وے،محکمہ ہیلتھ، محکمہ جنگلات، محکمہ موسمیات، محکمہ تعلیم، میونسپل کارپوریشن مری سمیت دیگر الائیڈ ڈیپارٹمنٹس نے دستیاب وسائل کے ساتھ ان فرضی مشقوں میں عملی طور پر حصہ لیا۔

اس موقع پر تمام الائیڈ ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان بھی موجود تھے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی، اسٹیشن کمانڈر مری بریگیڈیئر احمد نواز،ڈی پی او مری ،اسسٹنٹ کمشنر مری فیصل احمد بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی نے کہا کہ ا برف باری سیزن کے دوران مری میں آنے والے سیاحوں اور مقامی شہریوں کو ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی۔\378