آپریشن فتنہ الخوارج صوبے و ملک کی سلامتی کے لیئے نہایت ضروری ہے، سردار یعقوب خان ناصر

جمعہ 15 نومبر 2024 23:01

لورالائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2024ء) مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما رکن قومی اسمبلی سابق وفاقی وزیر سردار یعقوب خان ناصر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئےہرنائی میں پاک فوج کے میجر حسیب اور ایک صوبیدار کی شہادت پر دکھ و افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن فتنہ الخوارج صوبے و ملک کی سلامتی کے لیئے نہایت ضروری ہے، دہشت گردی کے ناسور کو ختم کیئے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا، بلوچستان کو سی پیک اور ترقی سے محروم کرنے کی ہر مذموم سازش ناکام بنا دی جائے گی امن ترقی وخوشحالی کے دشمنوں کو ضرور عنقریب شکست دینگے، آج پاکستان معاشی طور پر اوپر جارہا ہے ملک میں سرمایہ کاری آرہی ہے دنیا اس وقت پاکستان میں سرمایہ کاری کرنا چاہتی ہے لیکن صرف دہشت گردی اور بدامنی کی وجہ سے وہ یہاں آنے سے ہچکچاتے ہیں جسکے لیئے حکومت کو سخت ایکشن لینا پڑ رہا ہےجسکی اپوزیشن بھی ملک کے وسیع تر قومی مفاد میں ا سکی حمایت کرے ۔

(جاری ہے)

سردار یعقوب خان ناصر نے کہاکہ منی بجٹ نہیں آئے گا ملک مشکل میں ہے پاکستان،دہشت گردی کے خلاف جنگ ضرور جیتے گا،ملک میں امن وامان قائم ہوگا اور عالمی سطح پر پاکستان ایک ”پرامن ریاست“ کے طور پرابھر رہا ہے ملک میں حالیہ دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات میں بیرونی ہاتھ ملوث ہے ہمیں چیلنجوں کا سامنا ہے۔\378