
اردنی نژاد جولیا کی وائٹ ہاس تک رسائی، شوہر ٹرمپ کے مشیر ہوں گے
ْجولیا النشیوات نے سابق صدور جارج ڈبلیو بش اور اوباما کی انتظامیہ میں بھی کام کیاہے،رپورٹ
اتوار 17 نومبر 2024 11:20
(جاری ہے)
49 سالہ جولیا النشیوات نے سٹیٹسن یونیورسٹی سے بیچلر آف آرٹس کی ڈگری، جارج ٹان یونیورسٹی سے ماسٹر آف آرٹس کی ڈگری لی اور ٹوکیو انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی سے پی ایچ ڈی کی ہے۔
1997 میں اپنے کمیشن کے بعد جولیا النشیوات نے امریکی فوج میں ملٹری انٹیلی جنس آفیسر کے طور پر کام کیا اور کیپٹن کے عہدے کے ساتھ فوج چھوڑ دی۔ انہوں نے لگاتار مشن انجام دیے جس کے لیے انھیں آپریشن اینڈورنگ عراقی فریڈم کی حمایت میں برونز سٹار میڈل سے نوازا گیا۔ بعد میں جولیا نے وائٹ ہاس کی کمیٹی میں نیشنل انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر کے دفتر میں اور بش جونیئر، اوباما اور ٹرمپ انتظامیہ کے دوران محکمہ خارجہ میں کئی سینئر اقتصادی اور قومی سلامتی کے کرداروں میں کام کیا۔اس سے قبل وہ فلوریڈا میں سابق امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن کے لیے نائب وزیر خارجہ کے عہدے پر اور سابق امریکی صدر جارج ڈبلیو بش کی انتظامیہ میں نیشنل انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر کے دفتر میں چیف آف پالیسی سٹاف کے عہدے پر فائز تھیں۔ قومی سلامتی کے مشیر کا عہدہ، جس پر ان کے شوہر والٹز فائز ہوں گے، امریکہ میں ایک طاقتور عہدہ ہے جس پر تعیناتی کے لیے سینیٹ کی منظوری کی ضرورت نہیں ہے۔اس عہدے پر والٹز قومی سلامتی سے متعلق اہم امور سے آگاہ کرنے اور مختلف ایجنسیوں کے ساتھ رابطہ کاری کے لیے ذمہ دار ہوں گے۔ والٹز کو ٹرمپ کا وفادار سمجھا جاتا ہے اور وہ امریکی فوج کی سپیشل فورسز سے ریٹائرڈ افسر ہے۔ وہاں انہوں نے 24 سال خدمات انجام دیں۔ انہوں نے نیشنل گارڈ میں بھی کرنل کے عہدے پر خدمات انجام دی ہیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
دنیا اسرائیل کو غزہ میں انسانی تباہی کے نئے ارتکاب سے روکے،ہائی کمشنر اقوام متحدہ
-
امریکی صدر نے کملا ہیرس کے شوہر کو ہولوکاسٹ بورڈ سے برطرف کر دیا
-
مودی نے فوج کو گرین سگنل دے دیا، بھارتی میڈیا کا دعوی
-
ترک دلہن نے 1 کروڑ 12 لاکھ مالیت کا سونا غزہ کیلئے عطیہ کردیا
-
امریکی بحریہ کا اربوں روپے مالیت کا لڑاکا طیارہ سمندر میں گر کر لاپتا
-
امریکی صدر کا فوجی اخراجات میں 12 فیصد اضافے کا اعلان
-
چین ڈیل کرنا چاہتا ہے، ہم ڈیل کرنے جارہے ہیں، ٹرمپ
-
مجھے پوپ بنایا جائے، امریکا کے صدر ٹرمپ کا ازراہ مذاق بیان
-
دبئی اور شارجہ کے درمیان نئی انٹرسٹی بس سروس کا اعلان
-
نیتن یاھو اور رونن بار کے درمیان تنائو، اسرائیل رونن بار کی برطرفی سے پیچھے ہٹ گیا
-
ہارورڈ یونیورسٹی قوانین میں تبدیلی کا معاملہ، ٹرمپ انتظامیہ نے تحقیقات شروع کرا دیں
-
مودی سرکار پہلگام کال فلیگ آپریشن کی ناکامی پر بوکھلاہٹ کا شکار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.