عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما و سابق سینیٹر الیاس بلور کی نماز جنازہ وزیرباغ پشاورمیں ادکردی گئی

اتوار 17 نومبر 2024 18:00

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2024ء) عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما و سابق سینیٹر الیاس بلور کی نماز جنازہ وزیرباغ پشاورمیں ادکردی گئی ا ،نمازجنازے میں چیف سیکرٹری،سابق وزیراعلی حیدرہوتی،سابق گورنرمہتاب عباسی اور غلام علی سمیت سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت کی۔

(جاری ہے)

عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما اور سابق سینیٹر الیاس بلور کی نماز جنازہ وزیر باغ میں ادا کر دی گئی ،نماز جنازہ میں سابق وزیر اعلی خیبر پختونخوا امیر حیدر ہوتی ، میاں افتخار حسین ، غلام بلور ، چیئر مین قومی وطن پارٹی آفتاب شیر پاو، چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا ندیم اسلم چوہدری اور کمشنر پشاور ریاض محسود، صوبائی وزیر قاسم علی شاہ ، سابق گورنر سردار مہتاب عباسی اور حاجی غلام علی سمیت سیاسی و سماجی شخصیات سمیت علاقہ عمائدین اور اے این پی کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

الیاس بلور کی تدفین آبائی قبرستان سید حسن پیر میں کی گئی۔