اقلیتی برادری کے مسائل کو حل کرانا میری اولین ترجیجات میں شامل ہے،ڈاکٹراشوک کمار

پیر 18 نومبر 2024 20:20

اوتھل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 نومبر2024ء) مسلم لیگ (ن) کے اقلیتی رکن صوبائی اسمبلی و حب ہندو پنچائت کے صدر ڈاکٹر اشوک کمار رتنانی اور اقلیتی رکن صوبائی اسمبلی سندھ ڈاکٹر انیل کمار رتنانی کے اعزاز میں ہندو پنچائت سونمیانی کے مکھی بھگوان داس و ہندو پنچائت سونمیانی کے صدر ڈاکٹر تولا رام لاسی کی جانب ٹی پارٹی کا اہتمام کیا گیا سونمیان کمیونٹی ہال پہنچنے پر ڈھول و چاپ سے شاندار استقبال کیا گیا تقریب میں ہندو پنچائت سونمیانی کے مکھی بھگوان داس ہندو پنچائت سونمیانی کے صدر ڈاکٹر تولا رام لاسی، سابق جنرل کونسلراوتھل پرکاش کمار لاسی پریم چند لاسی و دیگر سونمیانی پنچائت کے لوگوں نے مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر اشوک کمار رتنانی اور رکن صوبائی اسمبلی سندھ انیل کمار رتنانی کو سندھی ٹوپی اور روایتی اجرکیں پہنائیں اور ہندو پنچائت سونمیانی کی جانب سے یادگار شیلڈ اور یادگار ثقافتی کشتی کاسوئنیر پیش کیا گیا اور چھوٹے بچوں نے پھولوں کے گلاستے پیش کئے تقریب سے اقلیتی رکن صوبائی اسمبلی اشوک کمار رتنانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقلیتی برادری کے مسائل کو حل کرانا میری اولین ترجیجات میں شامل ہیں اقلیتی برادری کے جائز مسائل حل کرانے میں بھرپور کردار ادا کریں گے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی بھی عوامی مسائل حل کرنے میں سنجیدہ ہیں ان سے ملاقات کرکے لسبیلہ کی اقلیتی برادری کے مسائل کے حوالے سے آگاہ کروں گا اور بلوچستان اسمبلی میں بھی لسبیلہ کی اقلیتی برادری سمیت مسلم برادری کے حقوق و مسائل کے لیئے آواز بلند کرتا رہوں گا انہوں نے کہا ہے کہ لسبیلہ کے تمام لوگ مجھے عزیز ہیں اور ان کے ہر دکھ سکھ میں ہمیشہ شانہ بشانہ رہوں گا کسی بھی وقت لسبیلہ کے لوگوں کے لیئے ہمارے دروازے 24 گھنٹے کھلے ہیں۔

(جاری ہے)

لسبیلہ کی اقلیتی برادری کو جن مسائل کا سامنا ہے ان کے حل کے لیے بہترین اقدامات آٹھائے جائے گے تقریب سے اقلیتی ایم پی اے ڈاکٹر انیل کمار رتنانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ لسبیلہ کے جتنی بھی اقلیتی برادری کراچی میں رہائش پذیر ہیں وہ اپنے مسائل سے ہمیں آگاہ کریں ان کے مسائل حل کرانے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑیں گے انہوں نے کہا ہے کہ لسبیلہ اور کراچی کے ہندو برادری کے لوگوں کے ساتھ ہم ہمیشہ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ان کی ہر مسائل کو حل کرانے میں ان کے ساتھ ہیں تقریب سے ہندو پنچائت سونمیانی کے صدر ڈاکٹر تولا رام لاسی سابق جنرل کونسلر پرکاش کمار لاسی، جنرل کونسلر بیلہ ونود کمار و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے ہم نومنتخب رکن صوبائی اسمبلی بلوچستان اشوک کمار رتنانی اور اقلیتی رکن صوبائی اسمبیلی سندھ انیل کمار کے مشکور و ممنوں ہیں جن نے ہماری ٹی پارٹی کی تقریب میں شرکت کی انہوں نے کہ لسبیلہ کے اقلیتی برادری کے لیے یہ اعزاز ہیں کہ اقلیتی برادری کا ایک ایم پی اے بلوچستان سے منتخب ہیں اور ایک سندھ سے ہیں انہوں نے کہا ہے ہمیں امید ہے اشوک کمار رتنانی لسبیلہ کی اقلیتی برادری کے مسائل حل کرانے میں کسی صورت میں پیچھے نہیں ہٹے گے وہ لسبیلہ کی اقلیتی برادری کے مسائل حل کرانے میں سنجدہ رہے گے اس موقع پر شری ہنگلاج ماتا ویلفیئر اینڈ ڈیولمپنٹ سوسائٹی کے جنرل سیکریٹری ویرسی مل کے۔

ڈیوانی، اقلیتی ڈسٹرکٹ کونسل حب کے ممبر نند لعل ،سونمیانی نریش کمار،مولچند دلیپ کمار، نند لعل، مکیش کمار یونین کونسل سونمیانی کے جنرل کونسلر مکیش کمار چھوتھانی، نارو مل لاسی کراچی سے ینگ ہندو ویلیفئر ایسوسی ایشن کے صدر کرشن لعل جنرل سیکریٹری دھنیش کمار ہندو پنچائت کے سینئر ممبر ہیمن داس سابق جنرل کونسلر پرکاش کمار لاسی پریم چند لاسی، رمیش کمار ہریش کمار و دیگر ہندو پنچائت سونمیانی و حب کے لوگ کثیر تعداد موجود تھے۔