غلام مصطفی جتوئی کی 15 ویں برسی (کل )منائی جائے گی

منگل 19 نومبر 2024 11:46

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2024ء) پاکستان کے سابق نگران وزیر اعظم غلام مصطفی جتوئی کی15ویں برسی (کل) 20نومبر بدھ کو منائی جائے گی۔نیشنل پیپلز پارٹی کے سربراہ و معروف سیاستدان غلام مصطفی جتوئی14اگست1931 کوسندھ کے ضلع نواب شاہ کے علاقہ نیو جتوئی میں پیدا ہوئے۔

(جاری ہے)

وہ1973 میں سندھ کے وزیر اعلی رہے۔انہوں نے جنوبی پنجاب کے علاقہ کوٹ ادو سے 1989 میں قومی اسمبلی کا لیکشن لڑا اور کامیاب ہو کرمتحدہ اپوزیشن کے منتخب لیڈر بنے۔غلام مصطفی جتوئی محترمہ بے نظیر بھٹو کی پہلی حکومت برطرف ہونے پر ملک کے نگران وزیر اعظم بنے۔ وہ طویل علالت کے بعد 20 نومبر2009 کو78 برس کی عمر میں لندن میں انتقال کر گئے۔