جسٹس عابد عزیز نے ریٹائرڈ ججوں کو الیکشن اپیلوں پر سماعت سے روکنے کیلئے متفرق درخواست پر سماعت سے معذرت کرلی

منگل 19 نومبر 2024 20:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2024ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیز نے ریٹائرڈ ججوں کو الیکشن اپیلوں پر سماعت سے روکنے کیلئے متفرق درخواست پر سماعت سے معذرت کرلی ،عدالت نے نوٹ لکھا کہ جسٹس شاہد کریم پہلے ہی کیس سن چکے ہیں مناسب ہے فاضل جج ہی کیس پر سماعت کریں ،عدالت نے کیس فائل رجسٹرار آفس کو بھجوا دی،پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے درخواست میں موقف اپنایا کہ این اے 128 لاہور سے عون چوہدری کو شکست دی، دھاندلی سے نتائج تبدیل کرتے ہوے عون چوہدری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، الیکشن ایکٹ 2017کے تحت ناکام امیدواران کی انتخابی عذر داریوں کی سماعت کیلئے ہائیکورٹ کے جج بطور الیکشن ٹریبونل کام کررہے ہیں، استحکام پاکستان کے ایم این اے عون چوہدری کے خلاف الیکشن پٹشن زیر التوا ہے،عدالت ریٹائرڈ ججوں کو الیکشن اپیلوں پر سماعت سے روکنے کا حکم دے،نیز عدالت سابق ججوں کو الیکشن ٹریبونلز لگانے کا حکومتی اقدام معطل کرے۔