خیبر پختونخوا میں موسم خشک اورصوبے کے بالائی اضلاع میں موسم سرد رہے گا،محکمہ موسمیات

بدھ 20 نومبر 2024 23:06

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2024ء) خیبر پختونخوا میں موسم خشک اورصوبے کے بالائی اضلاع میں موسم سرد رہے گاجبکہ پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا میں موسم خشک اورصوبے کے بالائی اضلاع میں موسم سرد رہے گا جبکہ پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے ۔

(جاری ہے)

پشاور کا کم سے کم درجہ حرارت 7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے ۔ سوات میں پارا نقطہ انجماد سے گر گیا ۔ کالام میں درجہ حرارت منفی 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔مالم جبہ میں 2 اور دیر میں درجہ حرارت صفر ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :