Live Updates

اسرائیل کے تازہ حملے، لبنان میں 28، غزہ میں 50 فلسطینی شہید

بدھ 20 نومبر 2024 19:25

بیروت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2024ء) اسرائیل کے تازہ حملوںمیں لبنان میں 28 غزہ میں 50 فلسطینی شہید ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق لبنان میں اسرائیلی فوج کی جارحیت جاری ہے، جنوبی لبنان میں گھر پر ہونیوالے حملے میں 2افراد شہید ہو گئے جبکہ گزشتہ 24گھنٹوں میں مزید 28لبنانی شہید ہو گئے۔

(جاری ہے)

اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں البیضاح قصبے اور نباطیہ کے گائوں کفرشوبہ میں بھی پیش قدمی کی کوشش کی جبکہ جنوبی لبنان میں یو این امن مشن کی عمارت پر راکٹ حملہ کیا جس میں اقوامِ متحدہ امن مشن کے 4اہلکار زخمی ہو گئے۔

حزب اللہ کی جانب سے البیضاح میں اسرائیلی فوجیوں پر راکٹ حملہ کیا جس کے نتیجے میں اسرائیلی ٹینک تباہ ہو گیا۔میڈیا کی رپورٹس کے مطابق جنوبی لبنان میں ڈرون حملے میں ایک اسرائیلی فوجی مارا گیا۔ادھر گزشتہ 24گھنٹوں میں نئے حملوںمیں مزید 50فلسطینی مزید شہید ہو گئے ہیں۔
Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات