رہنما مسلم کانفرنس سردار تیمور عباسی آہوں سسکیوں کے ساتھ غازی آباد میںسپرد خاک

جمعہ 22 نومبر 2024 14:25

باغ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 نومبر2024ء) سابق وزیراعظم سردار محمد عتیق احمد کے چچازاد بھائی دست راست رہنما مسلم کانفرنس سابق کوآرڈینیٹر وزیراعظم آزاد کشمیر سردار محمد تیمور عباسی جو طویل علالت کے باعث جمعرات کے روز راولپنڈی انتقال کرگئے تھے کو ہزاروں افراد کی موجودگی میں نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد آبائی گاوں میں آہوں سسکیوں کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا سفر آخرت میں ہر مکتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی ان کی وفات پر ہر آنکھ اشکبار تھی باغ سمیت پورے آزاد کشمیر پاکستان و بیرونی ممالک تک مقیم ان کے دوست احباب غم سے نڈھال ہیں مرحوم نے شعور کی زندگی میں قدم رکھتے ہی سردار محمد عبدالقیوم خان مرحوم خان عبدالغفار خان مرحوم کی صحبت میں رہنے کی وجہ سے عوام کے اندر ایک بلند مقام پایا مرحوم ایک نڈر بیباک عوام دوست شخصیت تھے آپ سردار محمد عتیق احمد کے دست راست اور ان کا بازوں تھے آپ کی وفات سے مسلم کانفرنس کے علاوہ سابق وزیراعظم کو شدید نقصان پہنچا جس کا خلا پر ہونا ممکن نظر نہیں آتا آپ جماعت کے ساتھ ساتھ حلقے کے اندر موثر آواز اور معتبر بھی سمجھے جاتے تھے سفر اخرت کے موقع پر مقررین نے آپ کی سیاسی جماعتی جدوجہد اور عوامی خدمات پر زبردست خراج عقیدت پیش کیا آپ کے وفات پر دھیرکوٹ کی فضاء سوگوار ہے