
محکمہ ریونیو زمینداروں کے زمینوں کو غیر متعلقہ لوگوں کے نام الاٹ کرکے بھاری پیسے وصول کررہا ہے، میر کبیر محمد شہی
بدھ 27 نومبر 2024 19:25
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ برطانیہ کے دور میں زمینوں کی سیٹلمنٹ کا مقصد زمینداروں کے حقوق کا تحفظ کرنا آپس میں لڑائی جھگڑے اور مقدمہ بازی سے بچانا تھا مگر موجودہ دور میں جتنے بھی سیٹلمنٹ ہوئے ہیں تقریباً متنازعہ ہونے کی وجہ سے حکومت کو انہیں منسوخ کرنا پڑا ہے 1990ء سے کوئٹہ کا سیٹلمنٹ ہو یا گوادر کا حکومت نے انہیں سنگین بے قاعدگیوں کی وجہ سے منسوخ کردیا۔
انہوں نے کہا کہ ہماری آبائو اجداد کی جدی پشتی زمینیں پاکستان بننے سے قبل صدیوں سے ان کے نام پر ہیں اور ان کے پاس کاغذات بھی موجود ہے ملک کی آئین اور قانون بھی انہیںان کا حق دیتا ہے لیکن حکومت محکمہ ریونیو کے ذریعے قبائل کی زمینوں کو ہتھیانے کے لئے انہیں بے دخل کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ بلا پیمودہ اراضیات پر بلوچستان ہائیکورٹ نے مقامی زمینداروں کا حق تسلیم کیا اور بلوچستان ہائیکورٹ کے فیصلے کا لینڈ مافیا اور ریونیو ڈیپارٹمنٹ کی ملی بھگت سے ناجائز فائدہ اٹھارہے ہیں اور سیٹلمنٹ شروع کرکے زمینداروں کی زمینوں کو ہڑپ کرکے غیر قانونی طور پر فروخت کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں جاری سیٹلمنٹ جن میں سردار کاریز، شادینزئی، خشکابہ سریاب، خشکابہ کاریزات وغیرہ میں سنگین بے قاعدگیاں ہورہی ہے مقامی زمینداروں کو ان کے حقوق سے محروم کرکے انہیں مقدمہ بازیوں اور قبائلی جھگڑوں میں الجھایا جارہاہے مقامی زمینداروں سے ناجائز غیر قانونی رقوم اور زمینوں میں حصہ وصول کررہے ہیں افغان مہاجرین اور دیگر غیر متعلقہ لوگوں سے بھاری رقوم کے عیوض انہیں زمینیں الاٹ کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے ملازمین قبضہ گروپ کی شکل اختیار کرچکے ہیں ہم ان غیر قانونی سیٹلنٹ اور قبضہ مافیاز ریونیو ڈیپارٹمنٹ کی زیادتیوں اور زمینداروں کے حقوق کے تحفظ کیلئے اسمبلی فلور اور احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔ انہوں نے چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ اور صوبائی محتسب اعلیٰ بلوچستان سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ زمینداروں ، ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے ظلم و ستم نا انصافیوں سے نجات دلاکر انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں تاکہ زمیندار قبائلی جھگڑوں ،خرابے اور مقدمہ بازی سے بچ سکیں۔مزید قومی خبریں
-
موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے پاکستان کو آئی ایم ایف سے 70کروڑ ڈالر ملنے کا امکان
-
بھارت عالمی دہشت گرد ہے ،غیر ملکی میڈیا پہلگام ڈرامہ کو مسترد کرچکا ہے ، گورنر پنجاب
-
بھارت کی جارحیت، انسانیت کی بد ترین تاریخ ہے، اعظم سواتی
-
وفاقی وزیر مواصلات سے قزاخستان کے وزیر ٹرانسپورٹ کی وفد کے ہمراہ ملاقات، پاکستان سے قزاخستان ڈائریکٹ فلائٹ کے ساتھ ساتھ ویزہ شرائط بہتر ہونی چاہئیں، عبدالعلیم خان
-
کراچی، آن لائن ٹیکسی سروسز کیلئے ایک نظام اورای وی ٹیکسی لانے کا فیصلہ
-
مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں متنازعہ کینال منصوبے کو مسترد ہونا پاکستان کی جیت ہے ، شرجیل انعام میمن
-
لاہور: نجی کالج میں 21 سالہ طالبہ پہلی منزل سے گر کر جاں بحق
-
مودی مسلمان دشمن‘ اسلام اور مسلمان کے مقابلے میں جہاں کوئی محاذ ملے گا مودی وہاں کھڑا ہو جائے گا‘مولانا فضل الرحمٰن
-
پاکستان کی تقریباً 8.4 ملین آبادی کو شدید غذائی عدم تحفظ کا سامنا ہے ، زراعت کا شعبہ موسمیاتی تبدیلیوں کے ہوئے دباؤ کا شکار ہے۔ماہرین
-
کراچی کی سڑکوں پر دندناتی ہیوی گاڑیوں نے مزید 2 افراد کو کچل ڈالا
-
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس
-
محکمہ سکولزایجوکیشن نے بہتر سہولیات دینے کے لیے 90 ارب روپے مانگ لیے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.