Live Updates

/ صوبائی حکومت اور انتظامیہ کاروبار و صنعت اور تجارت میں آسانیاں پیدا کرنے کے لئے اقدامات اٹھا رہے ہیں، سرمد سلیم اکرام

بدھ 27 نومبر 2024 21:25

) پشاور(آن لائن)سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فضل مقیم خان کی سربراہی میں تاجروں اور صنعتکاروں کا ایک اعلیٰ سطحی نمائندہ وفد کی ڈپٹی کمشنر پشاور کیپٹن (ر) سرمد سلیم اکرام سے ان کے آفس میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران سرحد چیمبر کے سینئرنائب صدر عبدالجلیل جان ،ْ نائب صدر شہریار خان ،ْ سرحد چیمبر کے سابق صدر حاجی محمد افضل ،ْایگزیکٹیو کمیٹی کے اراکین حاجی آفتاب اقبال ،ْ ندیم رئوف ،ْ عباس فواد عظیم ،ْ حسن زاہدین ،ْ جنید الطاف ،ْ سابق سینئر نائب صدر عمران خان مہمند اورعفاف علی خان ،ْ احسان اللہ ،ْ سید اعجاز علی شاہ ،ْ طارق حیدری ،ْ احسان اللہ مہمند ،ْ حسنین شیراز ،ْ حمود الرحمان ،ْ مشتاق احمد ،ْ طاہر نواز ،ْ عاصم شہزاد سمیت پشاورشہر اور کینٹ کی تاجربرادری پرمشتمل 85سے زائد نمائندے بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

سرحد چیمبرکے صدر فضل مقیم خان نے ڈپٹی کمشنر پشاور سرمد سلیم اکرام کو تاجروں اور صنعتکاروں کی جانب سے گیس ،ْ بجلی ،ْ لوڈشیڈنگ ،ْ 2فیصد برآمدات پر صوبائی سطح پر ٹیکس کے نفاذ ،ْ شہر میں انٹری و آئوٹ ٹیکس ،ْ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی جانب سے پراپرٹی اور ویئرہائوسز ٹیکس کی وصولی سمیت کار پارکنگ ،ْ ٹریفک اور جمرود روڈ اور کارخانوں کے قریب 40فٹ ٹرکوں کے داخلے کے دوران راستوں کی بندش اوردیگر مسائل کے حوالے سے تحفظات سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا ۔

ملاقات کے دوران ایس ایس پی پشاور کاشف اور ٹائون کمیٹی کے متعلقہ افسران بھی موجود تھے ۔ سرحد چیمبر کے صدر فضل مقیم خان نے کہاکہ تاجر وں اور صنعتکاروں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں ۔ انہوں نے کہاکہ بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ اور کم پریشر کی وجہ سے نہ صرف معمولات زندگی بالخصوص کاروباری و صنعتی سرگرمیاں شدید متاثر ہو رہی ہیں جس سے ملکی و صوبائی معیشت پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں ۔

انہوں نے کاروبار و صنعت اور سی این جی اسٹیشن کو بجلی و گیس کی بلا تعطل فراہمی پر زور دیا ہے ۔ سرحد چیمبر کے صدرفضل مقیم خان کا کہنا تھا کہ کاروباری طبقہ ٹیکس دینا چاہتے ہیں لیکن ناجائز و اضافی ٹیکسوں کا نفاذ کسی صورت بھی قابل قبول نہیں ہے ۔ انہوں نے ڈبل ٹیکسیشن اور صوبائی سطح پر 2فیصد سیس کو بھی واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے صوبائی حکومت اور متعلقہ اتھارٹیز سے کارخانوں کے قریب 40فٹ ٹرکوں کی انٹری کے دوران مسائل کو حل کرنے کے لئے راستے کو کھولنے پر بھی زور دیا ہے۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سرمد سلیم اکرام نے تاجروں اور صنعتکاروں کے وفد کے تمام مسائل کو کافی غور سے سنا اور یقین دہانی کرائی ہے کہ تمام مسائل کو متعلقہ اداروں اور اتھارٹیز کے سامنے اٹھا کر فوری حل کرائے جائیں گے ۔ ڈپٹی کمشنر سرمد سلیم اکرام کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت اور انتظامیہ کاروبار و صنعت اور تجارت میں آسانیاں پیدا کرنے کے لئے اقدامات اٹھا رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ملکی و صوبائی معیشت کے استحکام میں کاروباری طبقہ کا کردار اہم ہے اور انہیں ہر ممکن سہولیات کی فراہمی اور مشکلات کو دور کرنے کے لئے اداروں کے درمیان مربوط کوآرڈینیشن اور رابطہ کو قائم کرنے کی ضرورت ہے تاکہ مسائل کو باہمی مشاروت اور اقدامات سے فوری حل کئے جاسکیں۔قبل ازیں سرحد چیمبر کے صدر فضل مقیم خان اور ڈپٹی کمشنر پشاور سرمد سلیم اکرام کے درمیان پشاور میں پارکنگ اور ٹریفک کے مسائل کے حوالے سے ایک اہم ملاقات ڈی سی آفس میں ہوئی جس کے دوران ٹرانسپورٹ سے تعلق رکھنے والے افراد سمیت ٹریفک پولیس کے اعلیٰ افسران اور متعلقہ اداروں کے نمائندوں بھی موجود تھے ۔

ملاقات کے دوران شہر میں بے ہنگم ٹریفک اور جگہ جگہ پر پارکنگ کی وجہ سے عوام بالخصوص بزنس کمیونٹی کو مشکلات اور مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا اور ان مسائل کے حل کیلئے تجاویز پیش کی کئی۔ ملاقات کے دوران ٹریفک اور پارکنگ کے مسائل کو حل کرنے کے لئے ایک جامع روڈ میپ تیار کیا جا رہا ہے جس کے ذریعے شہر میں دھویںچھوڑنے والی گاڑیوں اور غیررجسٹرڈ گاڑیوں کے خلاف موثر کارروائی میں عمل لائی جائے ۔ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر ٹریفک کے حوالے سے جامع روڈ میپ پر جلد عملدرآمد کرنے کے حوالے سے احکامات بھی جاری کئے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات