علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے ملتوی شدہ پرچوں کی نئی تاریخوں کا اعلان کردیا

جمعہ 29 نومبر 2024 17:01

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 نومبر2024ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے پنجاب بھر میں 18اور 19اکتوبر کو ملتوی شدہ پرچوں کی نئی تاریخوں کا اعلان کردیا، ہے ، اب یہ امتحانات 17اور 18دسمبر کوہوں گے جبکہ 23،25اور 26نومبرکو راولپنڈی اور اسلام آباد میں ملتوی شدہ پرچوں کے امتحانات اب بالترتیب 19تا 21دسمبر کو ہوں گے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ پنجاب حکومت نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر صوبہ بھر میں 18اور 19اکتوبر کو 2دن کے لئے دفعہ 144نافذ کیا تھاجس کے بعد یونیورسٹی نے ان دونوں دنوں کے امتحانات ملتوی کئے تھے۔

اسی طرح یونیورسٹی نے امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر 23،25ور 26نومبرکو راولپنڈی اور اسلام آباد میں امتحانات ملتوی کئے تھے۔کنٹرولر امتحانات کے مطابق پہلے سے جاری رول نمبر سلپس امتحانات میں شرکت کے لئے قابل قبول ہوں گی، امتحانی مراکز اور اوقات میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ۔