
آتشزدگی کی وجہ سے ہونے والی فضائی آلودگی سالانہ 15 لاکھ اموات کا سبب بنتی ہے. تحقیق
موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے آنے والے برسوں میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھنے کی توقع ہے .تحقیقاتی رپورٹ کے مندرجات
میاں محمد ندیم
جمعہ 29 نومبر 2024
17:36

(جاری ہے)
تحقیق کے مطابق آنے والے برسوں میں ہلاکتوں کی یہ تعداد بڑھنے کی توقع ہے کیونکہ موسمیاتی تبدیلی جنگلات میں آگ لگنے کے واقعات بار بار پیش آنے کا باعث بن رہی ہے اور اسے شدید بنا رہی ہے محققین کی بین الاقوامی ٹیم نے زمین پر لگنے والی آگ کے بارے میں موجودہ ڈیٹا کو دیکھا جس میں قدرتی طور پر جنگلوں میں لگنے والی آگ اور کاشتکاری کی زمین پر منصوبہ بندی کے تحت آگ لگانے جیسے واقعات شامل ہیں.
محققین نے بتایا کہ 2000 اور 2019 کے درمیان دل کی بیماری سے ہونے والی سالانہ ساڑھے 4 لاکھ اموات آگ سے متعلق فضائی آلودگی سے منسلک تھیں سانس کی بیماری سے مزید 2 لاکھ 20 ہزار اموات کی وجہ آگ سے ہوا میں پھیلنے والے دھوئیں اور ذرات کو قرار دیا گیا. مطالعے کے مطابق دنیا بھر میں تمام وجوہات سے کل 15 لاکھ 30 ہزار سالانہ اموات زمین پر لگنے والی آگ سے پیدا ہونے والی فضائی آلودگی سے وابستہ تھیں مطالعے میں کہا گیا کہ ان میں سے 90 فیصد سے زیادہ اموات کم اور درمیانی آمدنی والے ممالک میں ہوئیں جن میں سے لگ بھگ 40 فیصد صرف سب صحارا افریقہ میں ہوئیں سب سے زیادہ اموات والے ممالک میں چین، عوامی جمہوریہ کانگو، بھارت، انڈونیشیا اور نائیجیریا شامل ہیں شمالی بھارت میں کھیتوں کو غیر قانونی طور پر جلانے کی ریکارڈ مقدار کو جزوی طور پر زہریلی اسموگ کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے جس نے حال میں دارالحکومت نئی دہلی کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے. لانسیٹ کے مطالعے کے مصنفین نے زمین پر لگنے والی آگ سے ہونے والی ہلاکتوں کی بڑی تعداد سے نمٹنے کے لیے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے انہوں نے کہا کہ امیر اور غریب قوموں کے درمیان تفاوت موسمیاتی ناانصافی کو مزید نمایاں کرتی ہے جس میں وہ لوگ جنہوں نے گلوبل وارمنگ میں سب سے کم حصہ ڈالا ہے اس کا سب سے زیادہ شکار ہیں. محققین نے نشاندہی کی کہ کچھ طریقوں سے لوگ آگ کے دھوئیں سے بچ سکتے ہیں جیسے علاقے سے دور جانا، ایئر پیوریفائرز اور ماسک کا استعمال کرنا، یا گھر کے اندر رہنا لیکن غریب ممالک میں لوگوں کے لیے یہ طریقے دستیاب نہیں ہیں انہوں نے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں لوگوں کے لیے مزید مالی اور تکنیکی مدد کا مطالبہ کیا واضح رہے کہ یہ مطالعہ اقوام متحدہ کے موسمیاتی مذاکرات کے ایک ہفتے بعد جاری کیا گیا ہے ان مذاکرات میں مندوبین نے موسمیاتی فنڈنگ میں اضافے پر اتفاق کیا جسے ترقی پذیر ممالک نے ناکافی قرار دیا تھا.مزید اہم خبریں
-
پی ٹی آئی میں اگر کوئی عمران خان کو مائنس کرے گا تو وہ خود مائنس ہوجائےگا
-
شہباز شریف حکومت نے ایک سال میں ملکی قرضوں میں 8 ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ کر دیا
-
27 آئینی ترمیم اور الیکشن 2030 تک لے جانے کی خبریں کائٹ فلائنگ ہے
-
دلائی لاما کو 130 برس سے زائد کی عمر تک زندہ رہنے کی امید
-
جنگ میں چین اور ترکی کی حمایت ضرور حاصل تھی،لیکن لڑائی ہم نے خود لڑی ہے
-
دہشتگردوں کا تعاقب جاری رہے گا، دشمن کے مذموم عزائم خاک میں ملا دیں گے
-
کراچی میں رہائشی عمارت کا انہدام، ہلاکتوں کی تعداد اب سولہ
-
برطانیہ میں تین عشرے بعد پانی کی شدید قلت، نئی رپورٹ
-
دہشت گردوں کا تعاقب جاری رہے گا، دشمن کے مذموم عزائم خاک میں ملا دیں گی: مریم نوازشریف
-
ٍپنجاب میں کریک ڈاؤن، غیرقانونی طور پررکھے گئے 13 شیر ضبط، 5 افراد گرفتار، مقدمات درج
-
پاک پتن اسپتال میں 20 بچوں کی اموات، سی ای او ہیلتھ اور ایم ایس کے خلاف مقدمہ درج
-
تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح 1520.94 فٹ ‘ ذخیرہ 41 لاکھ 37 ہزار ایکڑ فٹ ریکارڈ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.