جہانیاں، جوان بیٹے کی موت کا دکھ ،غم سے نڈھال باپ بھی تیسرے روز اللہ کو پیارا ہو گیا

ہفتہ 30 نومبر 2024 11:05

جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2024ء) جوان بیٹے کی موت کا دکھ ،غم سے نڈھال باپ بھی تیسرے روز اللہ کو پیارا ہو گیا ۔تفصیل کے مطابق جہانیاں کے تاجر حاجی شفیق احمد کا جواں سال بیٹا محمد یاسر شفیق کینسر جیسے موذی مرض کا شکار ہو کر وفات پا گیا جبکہ جوان بیٹے کی موت کے غم سے نڈھال باپ حاجی شفیق احمد اپنے جوان بیٹے یاسر شفیق کی وفات کے تیسرے روز اللہ کو پیارا ہو گیا ۔

(جاری ہے)

باپ بیٹے کی یکے بعد دیگرے وفات پر شہر بھر میں سوگ کی کیفیت پھیل گئی ،مرحوم کی وفات پر سابق ایم پی اے چوہدری کرم داد واہلہ،صدر موبائل مارکیٹ چوہدری فاروق،محمد عارف سعید،شیخ عبدالرحمن شان،ڈاکٹر یٰسین گل،محمد سرور نذیر آرائیں،چوہدری ثناء اللہ احسان،امیر جماعت اسلامی ضلع خانیوال ڈاکٹر عمران فاروق،پروفیسر ڈاکٹر جاوید اصغر،شبیر احمد شاہد،حافظ وسیم الغنی،احمد عمر سلیمانی ،محمد آصف نظامی ،ڈاکٹر شفیق گل،چوہدری فاروق اعجاز چیمہ ،فیصل اعجاز چھینہ ،سابق صدر بار محمد لطیف خان خٹک،اشتیاق احمد کاہلوں سمیت تاجروں،صحافیوں،وکلاء،اساتذہ کرام اور مختلف مکتبہ فکر سے وابستہ شخصیات نے تعزیت کا اظہا رکیا۔