پی آئی اے اپنے پاؤں پرکھڑا ہونا شروع ہو گئی، وائس چیئرمین کے پی انویسمنٹ بورڈ

ہفتہ 30 نومبر 2024 12:15

پی آئی اے اپنے پاؤں پرکھڑا ہونا شروع ہو گئی، وائس چیئرمین کے پی انویسمنٹ ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2024ء) وائس چیئرمین کے پی انویسمنٹ بورڈ حسن مسعود کوثر نے کہاہے کہ پی آئی اے اپنے پاؤں پر کھڑا ہونا شروع ہو گئی ہے۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کی خریداری میں خیبر پختون خوا کی دلچسپی کے بعد قومی ایئر لائن کا وقار بڑھنا شروع ہوا ہے۔

(جاری ہے)

حسن مسعود کوثر نے کہا کہ وفاقی حکومت اور خواجہ آصف کو وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کا شکریہ ادا کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد صرف پی آئی اے کو خریدنے کے ساتھ اس کا وقار بھی بڑھانا تھا۔وائس چیئرمین کے پی انویسمنٹ بورڈ نے کہاکہ خیبر پختون خوا حکومت پی آئی اے کو خریدنے میں دلچسپی رکھتی ہے، جس کے لیے وفاق کو خط بھی لکھا ہے۔ انہوںنے کہاکہ وفاق کو لکھے گئے خط کا اب تک جواب نہیں ملا ہے۔