سرگودھا ،گردونواح میں موسم سرما کی پہلی بارش

سوئی گیس غائب ،چولہے ٹھنڈے ہو جانے سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا

ہفتہ 30 نومبر 2024 12:41

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2024ء) سرگودھا شہر اور گردونواح میں موسم سرما کی پہلی بارش سے موسم سرد اور سوئی گیس غائب ہو گئی جس کے باعث ٹھنڈی ہواؤں کیساتھ چولہے ٹھنڈے ہو جانے سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سرگودھا شہر اور گردونواح میں گزشتہ رات باران رحمت کے نزول سے موسم سرد ہو گیا جبکہ موسم سرما کی پہلی بارش سے موسم میں شدت کے ساتھ ہی سوئی گیس غائب ہو گئی اس طرح ٹھنڈی ہواؤں کے ساتھ سوئی گیس کی بندش سے چولہوں کے تھنڈے ہونے سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا رہا اور صارفین مہنگے داموں ایل پی جی گیس خرید کر استعمال کرنے پر مجبور ہو گے۔