بلو چستان کے اکثر علا قوں میں آئند چو بیس گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور سرد رہے گا ،محکمہ موسمیات

بدھ 4 دسمبر 2024 16:27

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2024ء) بلو چستان کے اکثر علا قوں میں آئند چو بیس گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور سرد رہے گا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بالائی علا قوں میں سردی کی شدت میں اضا فہ ہو گیا۔

(جاری ہے)

آئندہ چوبیس گھنٹوں میں کو ئٹہ ،پشین ، زیارت، قلات ،مستونگ سمیت بلو چستان کے بالائی اور شمالی علا قوں میں سردی کی شدت میں مزید اضا فہ اور رات کے وقت درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے گرنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ شہرمیں درجہ حرارت کم سے کم منفی ایک ڈگری سینٹی گر یڈ ریکارڈ کیا گیا ،قلات میں منفی1،نوکنڈی5، سبی 14،گوادر 14، تربت17، دالبندین 7،پنجگور8،جیونی میں کم سے کم درجہ حرارت 18ڈگری سینٹی گر یڈ ریکارڈ کیا گیا ۔