نامور سیاسی رہنما شیرباز مزاری کی چوتھی برسی کل منائے جائے گی

بدھ 4 دسمبر 2024 17:25

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2024ء) سینئر سیاستدان شیربازمزاری کی چوتھی برسی کل 5دسمبر کو منائی جارہی ہے ۔شیر باز مزاری 6اکتوبر1930ءکو کوٹ کرم خان روجھان ضلع راجن پور میں پید اہوئے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ابتدائی تعلیم ڈیرہ دون اترکھنڈ اورجوناگڑھ کالج انڈیا سے حاصل کی ایچی سن کالج لاہور سے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے بعد 1965ءمیں نیشنل عوامی پارٹی (نیپ)سے اپنے سیاسی کیریئر کاآغاز کیا ۔وہ 1975ءسے 1977ءتک قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف بھی رہے اورآئین کی تشکیل میں اپنا کردار اداکیا۔5دسمبر 2020ءکو ان کا عارضہ قلب کے باعث 90برس کی عمر میں انتقال ہوگیا۔وہ سابق نگران وزیراعظم میر بلخ شیر مزاری کے بھائی اورسابق گورنر بلوچستان اکبربگٹی کے برادر نسبتی تھے ۔