Live Updates

مذہبی سیاحت کو فروغ دینے کے لیے حکومت بھرپور اقدامات اٹھائے گی ، چوہدری سالک

جمعرات 5 دسمبر 2024 22:51

مذہبی سیاحت کو فروغ دینے کے لیے حکومت بھرپور اقدامات اٹھائے گی ، چوہدری ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2024ء)وفاقی وزیر مذہبی امور چوہدری سالک نے کہا ہے کٹاس راج کی تاریخی حیثیت کو برقرار رکھنے اور مذہبی سیاحت کو فروغ دینے کے لیے حکومت بھرپور اقدامات اٹھائے گی انہوں نے کہا کہ امرت کنڈ جھیل میں پانی کی بحالی کے لئے سپریم کورٹ کے احکامات پرعمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے اعلی حکام سے مشاورت کی جائے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے کٹاس راج میں بنائے گئے رہائشی بلاکس کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا وفاقی وزیر نے کہا کہ کٹاس راج ہندو برادری کی نہایت مقدس جگہ ہے جہان پر تاریخی عمارتیں موجود ہیں انہوں نے کہا کہ ہم ملک میں مذہبی سیاحت کو فروغ دینے کیلئے مزید اقدامات اٹھائیں گے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل حقوق اور تحفظ حاصل ہے ملک میں موجودتمام مذاہب کے مذہبی مقامات کی حفاظت ہمارا فرض ہے انہوں نے کہا کہ اقلیتیں یہاں پاکستان بننے سے پہلے سے آباد ہیں انہوں نے کہا کہ نہ صرف ہندوؤں بلکہ دیگر مذاہب کے مقدس مقامات کی تزئین و ارائش کیلئے کام کرینگے وفاقی وزیر نے کہا حکومتی سطح پر بین الاقوامی فورم پر انڈیا میں مسلمانوں پر مظالم کے خلاف آواز اٹھائیں گے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بسنے والی اقلیتیں ہمارے اپنے لوگ ہیں،ہم دنیا کو اقلیتی برادری کے حوالے سے اچھا پیغام دیں گے وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان میں حج اخراجات بنگلہ دیش، انڈیا اور دیگر ممالک سے کم وصول کیے جا رہے ہیں جبکہ اس کے برعکس سہولیات ان ممالک سے زیادہ دے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر مہنگائی میں اضافے کے باوجود ہم نے گزشتہ سال کا حج پیکیج بحال رکھا ہے اورحج پیکج کو مہنگا نہیں ہونے دیا انہوں نے کہا کہ کٹاس راج چکوال میں دو بڑے کارخانوں کی وجہ سے سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں جبکہ امرت کندل جھیل کا پانی بھی خشک ہو چکا ہے اس حوالے سے فیکٹری مالکان کو پابند بنائیں گے کہ سڑکوں کی مرمت کریں اسی جھیل کے پانی کی بحالی کے لئے بھی سپریم کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں گے انہوں نے کہا کہ ہم کوشش کرینگے کہ زیادہ سے زیادہ یاتریوں کو ویزے مل سکیں اور وزارت خارجہ سے بھی کہیں گے کہ ویزہ جاری کرنے میں رکاوٹ نہ ڈالیں…. اعجاز خان
Live مہنگائی کا طوفان سے متعلق تازہ ترین معلومات