پی ٹی آئی نے صوبے کیلئے نہیں، صرف بانی کیلئے کام کرنا ہی: امیر مقام

جمعرات 5 دسمبر 2024 23:14

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2024ء)وزیرِ گلگت بلتستان، آزاد کشمیر امیر مقام نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو صوبے سے کوئی مطلب نہیں، انہوں نے صرف اپنے بانی کے لیے کام کرنا ہے۔گورنر ہاؤس میں منعقدہ آل پارٹیز کانفرنس کی صدارت و میزبانی گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی نے کی۔کانفرنس کے دوران وفاقی وزیر گلگت بلتستان، آزاد کشمیر امیر مقام نے میڈیا سے گفتگو کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جو کام خیبر پختون خوا حکومت کا تھا، گورنر کو کرنا پڑا، وزیرِ اعلیٰ کے پی کو اے پی سی میں شرکت کرنی چاہیے تھی، اے پی سی صوبے کے امن، وفاق سے اپنا حق لینے کے لیے ہے۔امیر مقام نے کہا کہ اے پی سی میں وزیرِ اعلیٰ کی شرکت نہ کرنا، کیا مناسب ہی ،۔اے پی سی میں آفتاب شیرپاؤ، میاں افتخارحسین، امیر مقام، پروفیسر ابراہیم، محمد علی شاہ باچا، محسن داوڑ،سکندر شیرپاؤ اور مولانا لطف الرحمٰن نے شرکت کی۔