
سعودی عرب کے وژن 2030 کے ماڈل سے سیکھنے کی ضرورت ہے، پائیدارترقی اور نمو کیلئے پالیسیوں کا تسلسل ضروری ہے،وفاقی وزیرخزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب کا سعودی عرب کی جانب سے ''امپلیمنٹیشن مینجمنٹ'' کے موضوع پر منعقدہ پہلی ورکشاپ سے خطاب
جمعرات 5 دسمبر 2024 20:30
(جاری ہے)
ورکشاپ کا عنوان ''سعودی-پاک اقتصادی تعاون ٹاسک فورس - پاکستان ٹرانسفارمیشن'' تھا جس میں سینئر حکومتی عہدیداران بشمول وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر رانا احسان، سفیر عمومی سلمان احمد، وزیر خزانہ کے مشیر خرم شہزاد، تمام وفاقی سیکرٹریز، وفاقی حکومت کے سینئر افسران اور صوبائی حکومتوں کے نمائندے شریک ہوئے۔
ورکشاپ سے اپنے خطاب میں وزیر خزانہ نے سعودی عرب کے وژن 2030 کے ماڈل سے سیکھنے کی اہمیت پر زور دیا اور کہاکہ یہ پالیسیوں کے موثر نفاذ کی بہترین حکمت عملیوں کی عملی مثال ہے۔ انہوں نے ''افراد، عمل اور ٹیکنالوجی'' پر مرکوز ہونے کی ضرورت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے منفرد سماجی و اقتصادی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے کامیاب تبدیلی کے نتائج حاصل کیے جا سکتے ہیں۔وزیر خزانہ نے پالیسیوں کے تسلسل کو پائیدار ترقی کی بنیاد قرار دیتے ہوئے ''ناقابل واپسی'' جیسی اصلاحات کے تصور پر روشنی ڈالی اور کہاکہ یہ سعودی عرب کی کامیابی کی ایک کلیدی وجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اکثر پالیسی کے تسلسل کو یقینی بنانے میں ناکام رہا ہے، اس ضمن میں ہمیں سعودی عرب سے سیکھنے کی ضرورت ہے۔وزیرخزانہ نے کہا کہ سعودی عرب کے ماڈل کا ہر پہلو پاکستان میں لاگو نہیں کیا جا سکتا تاہم انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ چیلنجز اور ناکامیاں بامعنی ترقی کے حصول کا لازمی حصہ ہیں،کامیابی کے لیے، اصلاحات کو ادارہ جاتی سطح پر نافذ کرنا ضروری ہے تاکہ انہیں واپس لینا مشکل ہو۔ورکشاپ کے دوران یحییٰ بن لادن نے جامع پر یذنٹیشن دی جس میں سعودی عرب کے وژن 2030 کے تحت سٹریٹجک مقاصد کو ناپنے اور اسے قابل عمل نتائج میں تبدیل کرنے کے لیے نفاذ کے طریقہ کار کو تفصیل سے بیان کیا گیا۔ انہوں نے سعودی عرب کے پالیسیوں کے نفاذ کے مراحل پر بھی روشنی ڈالی جن میں فوری نتائج حاصل کرنے کے لیے ابتدائی کامیابیاں، ساختی چیلنجز سے نمٹنے، ڈیٹا پر مبنی فیصلے اور شراکت داروں کی شمولیت کے ذریعے مسلسل بہتری شامل ہیں۔ان کی پر یذینٹیشن نے شرکاء کو پاکستان کے تبدیلی کے سفر کو عملی شکل دینے کے لیے قیمتی فریم ورک فراہم کیا۔ورکشاپ کے اختتام پر پاکستان نے بین الاقوامی بہترین طریقوں سے فائدہ اٹھانے، سعودی عرب کے ساتھ تعاون کو فروغ دینے اور اقتصادی و سماجی تبدیلی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ ورکشاپ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان جاری تعاون میں ایک اہم پیش رفت ہے جس کا مقصد اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانا اور حکمرانی و تبدیلی کے لیے بہترین طریقے اپنانا ہے۔مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلی مریم نواز کاستھرا پنجاب ورکرز کو کم ازکم تنخواہ نہ دینے پر برہمی کااظہار، کنٹریکٹرز کو فائنل وارننگ جاری
-
اسلام آباد میں گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس اور ٹوکن ٹیکس میں اضافے کا فیصلہ
-
جولائی میں غیرملکی درآمدات میں 23فیصد اضافہ،حجم 5.86ارب ڈالر رہا
-
پتوکی ،اوباش کی 16سالہ لڑکی سے زیادتی ،ویڈیو بناکر وائرل کردی ، مقدمہ درج
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کو عہدے سے ہٹانے کی لئے سندھ ہائیکورٹ میں آئینی درخواست دائر کردی گئی
-
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کو یورپیئن انٹرنیشنل ایکسیلینسی ایوارڈ سے نوازا گیا
-
بیرون ممالک ائیرپورٹس ،سپرسٹورزپر پاکستانی پویلین قائم کئے جائیں ‘ نجم مزاری
-
کراچی‘ مئی سے اب تک 6 افراد کتے کے کاٹنے سے جاں بحق
-
کراچی: مئی سے اب تک 6 افراد کتے کے کاٹنے سے جاں بحق
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا رحیم یار خان میں دو سالہ بچی کے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونے پرشدید غم وغصے کااظہار
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
جہانگیر ترین سیلاب متاثرین کی جلد بحالی کے لئے سرگرم ،5کروڑ روپے امداد کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.