چارسدہ ،فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ، 6 راہگیر زخمی

جمعہ 6 دسمبر 2024 20:05

چار سدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2024ء)چارسدہ کی تحصیل تنگی میں فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق اور 6 راہگیر زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق واقعہ تحصیل تنگی میں پیش آیا ہے جہاں فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق اور 6 راہ گیر زخمی ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

واقعے کے بعد لاشوں اور زخمیوں کو قانونی کارروائی کے لیے تنگی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس نے بتایا کہ فریقین کے مابین قتل کی رنجش پر پرانی دشمنی چلی آ رہی تھی۔پولیس کے مطابق ملزمان کی تلاش جاری ہے، جنہیں جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔