داخلہ مہم میں شاندار کا رکر دگی، ایچ ای ڈی کی طرف سے پرنسپل نعیم الحق چودھری کو خصوصی ایوارڈ اور سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا

اتوار 8 دسمبر 2024 15:10

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2024ء) داخلہ مہم میں شاندار کا رکر دگی ایچ ای ڈی کی طرف سے پرنسپل نعیم الحق چودھری کو خصوصی ایوارڈ اور سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا ۔ایڈیشنل سیکرٹری ہا ئیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب محمد اعظم نے پرنسپل گورنمنٹ گریجویٹ کالج بھکر کی کا ر کر دگی کو سراہتے ہوئے خصوصی ایوارڈ اور سرٹیفکیٹ سے نوازا۔

تقریب کا اہتمام ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن کالجز پنجاب پرو فیسر ڈاکٹر سید انصر اظہر کی سر براہی میں ہوا ۔ ڈائریکٹر کالجز سرگودھا اور ڈویژن بھر کے ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز اور پرنسپل صاحبان نے شرکت کی۔ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی طرف سے گورنمنٹ گریجویٹ کالج بھکر کے لیے ایک اور شاندار اعزاز۔گورنمنٹ گریجویٹ کالج بھکر کے پرنسپل پروفیسر نعیم الحق چودھری کو داخلہ مہم میں ہدف مکمل کرنے اور نمایاں کارکردگی کے اعتراف میں خصوصی ایوارڈ اور تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا۔

(جاری ہے)

یہ اعزاز ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی طرف سے گورنمنٹ کالج برائے خواتین، جوہرآباد میں منعقدہ ایک پروقار تقریب میں دیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی ایڈیشنل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب، جناب محمد اعظم تھے۔یہ تقریب ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن (ڈی پی آئی) کالجز پنجاب، پروفیسر ڈاکٹر سید انصر اظہر کی سر براہی میں منعقد ہوئی ، تقریب میں داخلہ مہم میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے پرنسپلز کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

مہمان خصوصی ایڈیشنل سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب محمد اعظم نے پروفیسر نعیم الحق چودھری کو خصوصی ایوارڈ اور تعریفی سرٹیفکیٹ پیش کرتے ہوئے کالج کی شاندار تعلیمی، ہم نصابی اور کھیلوں کے میدان میں کامیابیوں کو بھی سراہا۔ واضح رہے کہ گورنمنٹ گریجویٹ کالج بھکر نے گزشتہ دو سالوں میں سرگودھا یونیورسٹی کے ایم اے/ایم ایس سی سطح پر 11 پوزیشنیں حاصل کیں، جبکہ سرگودھا بورڈ کے انٹرمیڈیٹ سطح پر مجموعی طور پر پہلی پوزیشن سمیت تین اہم پوزیشنز اپنے نام کیں۔

کھیلوں اور ادبی سرگرمیوں میں صوبائی سطح پر نمایاں پوزیشنیں حاصل کی ہی.مزید یہ کہ رواں سال کالج میں ایف اے/ایف ایس سی کے پروگرام میں 1700 سے زائد طلبا نے داخلہ لیا، جو گزشتہ سال کی نسبت ایک نمایاں اور حوصلہ افزا اضافہ ہے۔ پرنسپل نعیم الحق نے ان تمام کامیابیوں کو کالج کے محنتی اور مخلص اساتذہ کر ام کے نام کیا ہے جن کی محنتوں اور کا وشوں کی بدولت کالج کو یہ اعزا ز حاصل ہوا ۔

اس پروقار تقریب میں ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے افسران، ڈائریکٹر کالجز سرگودھا ڈویژن سرفراز احمد گجر، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز بھکر پروفیسر ناظم حسین جھمٹ، اور سرگودھا، خوشاب، میانوالی کے ڈپٹی ڈائریکٹرز سمیت سرگودھا ڈویژن کے پرنسپلز نے شرکت کی۔یہ تقریب ادارہ جاتی ترقی، بہترین تعلیمی کارکردگی اور داخلہ مہم میں حاصل کردہ شاندار نتائج کے اعتراف کا مظہر تھی، جو یقیناً گورنمنٹ گریجویٹ کالج بھکر کی کامیابیوں میں ایک اور سنگ میل ثابت ہوگی۔\378

متعلقہ عنوان :