این اے 64اور پی پی 32گجرات کے نتائج کالعدم قرار دینے کی درخواستوں کے قابل سماعت ہونے پر دلائل طلب

پیر 9 دسمبر 2024 17:27

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2024ء) الیکشن ٹربیونل لاہور نے قومی اسمبلی حلقہ این اے 64اور پی پی 32گجرات کے نتائج کالعدم قرار دینے کی درخواستوں کے قابل سماعت ہونے پر 13جنوری کو دلائل طلب کرلئے۔

(جاری ہے)

الیکشن ٹربیونل لاہور کے جج محمود مقبول باجوہ نے این اے 64 اور پی پی 32گجرات کے نتائج کالعدم قرار دینے کی درخواست پر سماعت کی۔ چوہدری پرویز الہی اور قیصرہ الہی کی جانب سے عامر سعید راں ایڈووکیٹ پیش ہوئے ۔این اے 64 گجرات کے نتائج کالعدم قرار دینے کے لیے قیصرہ الہی جبکہ پی پی 32 گجرات کے نتائج کالعدم قرار دینے کے لیے پرویز الہی نے درخواست دائر کر رکھی ہے ۔ ٹربیونل نے درخواستوں پر سماعت 13جنوری تک ملتوی کردی۔