حکومت کی جانب سے علما کا اجلاس بلانے کا مقصد علما کو تقسیم کی کوشش ہے،مولانا فضل الرحمن

پیر 9 دسمبر 2024 22:22

حکومت کی جانب سے علما کا اجلاس بلانے کا مقصد علما کو تقسیم کی کوشش ہے،مولانا ..
چارسدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 دسمبر2024ء) جے یوآئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہاہے کہ حکومت علماء کو تقسیم کرنے کی کوشش کر رہی ہے انہوںنے کہاکہ مدارس کی جنگ صرف چند علماء کی نہیں بلکہ ملک کے ہزاروں مدارس میں زیر تعلیم لاکھوں طلباء کی ہے ہم کسی بھی صورت اداروں سے تصادم نہیں چاہتے ہیں تاہم مدارس کی آزادی اور خود مختاری پر قدغن لگانے کی اجازت نہیں دیں گے۔

(جاری ہے)

سوموار کو چارسدہ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ حکومت کی جانب سے علما کا اجلاس بلانے کا مقصد علما کو تقسیم کی کوشش ہے انہوںنے کہاکہ مدارس کے حوالے سے جنگ ملک کے ہر ایک دینی طالب علم کی جنگ ہے اوریہ جنگ چند علما تنظیموں کی نہیں ہے انہوںنے کہاکہ ہم ریاست سے تصادم نہیں رجسٹریشن چاہتے ہیں اوررجسٹریشن میں اداروں کی مداخلت سے قانون سازی رکوائی گئی ہے انہوں نے کہاکہ 26 ویں ترمیم میں شرط عائد کی کہ ہماری مدارس رجسٹریشن کے بل پاس کئے جائے صدر زرداری آخر اس بل پر دستخط کیوں نہیں کرسکتے ہیں انہوںنے کہاکہ علما کے مقابلے میں علما کیوں لائے جا رہے ہیں ہم گزشتہ رات ایک متفقہ اقدام کی طرف جار رہے تھے انہوں نے کہاکہ مدارس ایک ایگزیکٹیو ایکٹ کے تحت کر رہے ہیں ہم ایکٹ میں ترمیم قطعا قبول نہیں کرینگے انہوں نے کہاکہ امن و امان تباہ ہو چکا ہے پختون خوا میں قتل عام ہو رہا ہے بلوچستان اور پختون خوا میں الیکشن کے دوران مسلح گروہ موجود تھے انہوں نے کہاکہ دھاندلی زدہ الیکشن سے عوام کے مسائل حل نہیں ہو رہے ہیں یہ ڈمی حکومتیں ہمیں قبول نہیں انہوںنے کہاکہ ہم پارلیمانی کردار زندہ رکھے ہوئے ہیں انہوںنے کہاکہ علما اور مدارس ملک کے ساتھ کھڑے ہیں ہم ان سے زیادہ ملک کے وفادار ہیں۔

۔۔۔۔۔اعجاز خان