لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہنے کا امکان

پیر 9 دسمبر 2024 23:21

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2024ء) لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم خشک اورسرد ی کی لہر کے زیر اثر رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ بالائی پنجاب کے میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں کہرا پڑنے اور جنو بی علاقوں میں بعض مقامات پر صبح اور رات کے اوقات میں ہلکی دھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا ۔ لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت7اور زیادہ سے زیادہ 19سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب36رہا۔لا ہور میں آلودگی کی مجموعی شرح 173فیصد رہی جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں ایئر کوالٹی انڈ یکس پولوگرائونڈ 191،پاکستان انجینئرنگ سروسز 189،سی ای آر پی239،فدا حسین روڈ 173،فیز ایٹ ڈی ایچ اے228،غازی روڈ 186،طفیل روڈ176اور شاہراہِ قائد اعظم 177ایئر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا۔