سندھ ہائیکورٹ میں الیکشن ٹربیونل میں صوبائی الیکشن کمیشن نے بیلٹ پیپرز جلنے اور دوبارہ گنتی کی رپورٹ ٹربیونل میں جمع کرادی

منگل 10 دسمبر 2024 21:55

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2024ء) سندھ ہائیکورٹ میں الیکشن ٹربیونل میں صوبائی الیکشن کمیشن نے بیلٹ پیپرز جلنے اور دوبارہ گنتی کی رپورٹ ٹربیونل میں جمع کرادی۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ ری کاونٹنگ کیموقع پررینجرزسے سیکیورٹی کی درخواست کی تھی۔ رینجرز حکام نے محکمہ داخلہ سے رابطے کے لیئے کہا تھا۔ پابندی کے باوجود سلیمان عبد اللہ مراد نے موبائل فون کا استعمال کیا۔

2 بڑے بیگ تھے جن میں موجود 2 چھوٹے بیگوں کو جلا دیا گیا۔

(جاری ہے)

الیکشن ٹریبونل کے جسٹس عدنان اقبال چوہدری نے الیکشن کمیشن کو این اے 231 کا ریکارڈ ناظر ہائیکورٹ کے پاس جمع کرانے کی ہدایت کی تھی۔ صوبائی الیکشن کو ہدایت کی کہ جو بیلٹ پیپر جلنے سے بچ گئے ہیں انہیں ناظر کے پاس جمع کروائیں۔ صوبائی الیکشن کمیشن نے بیلٹ پیپرز جلنے اور دوبارہ گنتی کی رپورٹ ٹربیونل میں جمع کرائی۔ این اے 231 میں تحریک انصاف کے خالد محمود کی درخواست پر پرری کاونٹنگ کا حکم دیا گیا تھا۔ ری کاونٹنگ سے پہلے نامعلوم افراد نے زبردستی بیلٹ پیپرز چھین کر جلا دیئے تھے۔