بلوچستان کے مختلف علاقوں میں موسم جزوی طور پر ابر آلود اور سرد خشک رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

بدھ 11 دسمبر 2024 20:44

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 دسمبر2024ء) علاقائی موسمیاتی مرکز بلوچستان کے مطابق بدھ کو قلات، زیارت، کوئٹہ، مسلم باغ، پشین، قلعہ عبداللہ اور اس کے گرد و نواح سمیت دیگر علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے ساتھ سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ جنوبی میدانی علاقوں اور وسطی پہاڑی علاقوں میں تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو قلات، زیارت، کوئٹہ، مسلم باغ، پشین، قلعہ عبداللہ اور اس کے گرد و نواح میں صبح اور رات کے اوقات میں موسم ابر آلود رہے گا جبکہ صوبہ کے بیشتر علاقوں میں موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے ساتھ سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے کم درجہ حرارت قلات میں 6- ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ جبکہ کوئٹہ (شہر) (-03.0/12.5)، سمنگلی (-03.6/12.5)، سریاب (-0.5/12.5)، RMC (1.1/13.3)، دالبندین (00.0/17.0)، پنجگور (2.0/18.5)، نوکنڈی (2.0/ 19.0)، ڑوب (02.5/16.5)، لسبیلہ (3.0/27.5)، بارکھان (03.3/17.5)، سبی (06.5/24.0)، خضدار (06.5/20.5)، اورماڑہ (08.5/26.0)، پسنی (09.0/26.0)، گوادر (10.0/28.0)، جیوانی (10.0/28.0) اور تربت میں (12.0/28.0) ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔