غ*منشیات اگانے والے زمین مالکان سے کوئی رعایت نہ برتی جائے گی، ڈی سی لورالائی

بدھ 11 دسمبر 2024 19:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 دسمبر2024ء) چیف سیکرٹری بلوچستان کے خصوصی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر لورالائی میران بلوچ کی زیر صدارت پوست کے کاشت اگانے والے زمینداروں کے خلاف فل ایکشن لینے کے لئے اجلاس اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر لورالائی۔اسسٹنٹ کمشنر میختر ۔

(جاری ہے)

لورالائی کے تحصیلداروں ڈسٹرکٹ لورالائی کے تمام پٹواریوں اور قانون گو نے شرکت کی ڈپٹی کمشنر لورالائی نے کہا کہ چیف سیکرٹری کی خصوصی ہدایات ہیں کہ بلوچستان کو منشیات سے پاک بنایا جائے منشیات اگانے والے اور منشیات اگانے والے زمین مالکان سے کوئی رعایت نہ برتی جائے انہوں نے تمام پٹواریوں کو حکم دیا کہ فوری طور پر دس دن کے اندر سروے رپورٹ پیش کریں کہ افیوں کی کاشت کہا کہا کی گئی ہے اسکی فوری رپورٹ دیں انہوں نے اجلاس میں بتایا کہ اس قبل بھی بھنگ کی کاشت کی گئی تقریبا 90 ایکڑ فصل تلف کی جا چکی ہے منشیات سے پاک لورالائی میرا وژن ہے اور اس سلسلے میں افیوں کی فصل کاشت کرنے والوں کے شناختی کارڈ بلاک کئیے جائیں گے انکے خلاف ایف آئی آر بور کو گرا دیا جائے گا اور سولر سسٹم کو بکار سرکار ضبط کر لیا جائیگا انہوں نے کہا کہ غلط رپورٹ دینے والے پٹواریوں کو بھی نہیں بخشا جائے گا اور سخت سے سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :