پاکستان میں ایک لاکھ ساٹھ ہزار سے زائد افراد سالانہ تمباکو نوشی کی وجہ سے لقمہ اجل بن جاتے ہیں
1200 پاکستانی بچے جن کی عمر 6 سے 15 سال کے درمیان ہے روازانہ تمباکو نوشی شروع کرتے ہیں
جمعہ 13 دسمبر 2024 11:35
(جاری ہے)
انہوں نے تمباکو نوشی کے قوانین کی سرعام خلاف ورزی پر تنویر طارق سوشل ویلفیئر آفیسر کو معطل اورپیڈا ایکٹ کے تحت کاروائی کر کے رپورٹ کمشنر آفس میں جمع کرانے کی ہدایت کی۔
انہوں نے ڈپٹی کمشنرز سے پچھلے چھ ماہ کی کارکردگی پر رپورٹ طلب کی اور کہا کہ اپنے ضلع کے مجسٹریٹ کو تمباکو نوشی کے قوانین پر فوری عملدرآمد کے احکامات جاری کریں۔ تمباکو نوشی سے پاک عوامی مقام کا آغاز کمشنر آفس فیصل آباد سے کر دیا گیاہے جبکہ کمشنر فیصل آباد ڈویڑن نے تمام دفاتر میں ایش ٹرے فری پالیسی کا اعلان بھی کیا۔انہوں نے کہا کہ فیصل آباد کو تمباکو نوشی سے پاک شہر بنانے کے لئے عوامی مقامات،پبلک ٹرانسپورٹ اور ہوٹلز و ریسٹورنٹس میں انسداد تمباکو قوانین کے نفاذ کو یقینی بنایا جائے۔خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوامی مقامات پر قوانین کا سختی سے نفاذ ضروری ہے۔ ایجوکیشن اتھارٹیز اور ڈائریکٹر کالجزتمام سکولوں کالجوں سی50 میٹر میں موجود دکانوں کا ڈیٹا کمشنر آفس کو فراہم کریں اور بچوں میں تمباکو کے خلاف تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لئے تقریری و تحریری مقابلے کا اہتمام کرائیں۔محمد آفتاب احمد وزارت قومی صحت نے آئندہ کے لائحہ عمل سے شرکاء اجلاس کو اعتماد میں لیا۔انہوں نے کمشنر آفس کی انسداد تمباکو اور تمباکو کے دھویں سے پاک شہر بنانے کے لئے جاری کاوشوں کو سراہا جس کی وجہ سے پاکستان عالمی ادارہ صحت کے علاقائی ملکوں میں سر فہرست ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ایک لاکھ ساٹھ ہزار سے زائد افراد سالانہ تمباکو نوشی کی وجہ سے لقمہ اجل بن جاتے ہیں اور 1200 پاکستانی بچے جن کی عمر 6 سے 15 سال کے درمیان ہے روازانہ تمباکو نوشی شروع کرتے ہیں جو کہ ایک لمحہ فکریہ ہے۔ حکومت پاکستان کو نہ صرف نئے آنے والوں کا راستہ روکنا ہے بلکہ تمباکو نوشی کرنے والوں کو اس لعنت سے چھٹکارے کے لئے ان کی مدد کرنا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ وزارت قومی صحت پاکستان، فیصل آباد ڈویڑن انتظامیہ کے ساتھ مل کر تمباکو نوشی کے خاتمے اور تمباکو نوشی سے پاک شہر بنانے تک اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمباکو سے پاک آئندہ نسلوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ ڈپٹی کمشنرفیصل آباد کیپٹن(ر)ندیم ناصر کے علاوہ دیگر اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔صادق الحسن کوآرڈینیٹر برائے انسداد تمباکو نوشی فیصل آباد ڈویڑن سمیت ٹریفک پولیس، کالجز، سیکرٹری آر ٹی اے،ڈائریکٹر ہیلتھ آفس،ضلع کونسل،سوشل ویلفیئر،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن و ہیلتھ اتھارٹی کے افسران موجود تھے۔مزید قومی خبریں
-
سعودی عرب کے دفاع کے لیے تمام دستیاب وسائل فراہم کریں گے،خواجہ آصف
-
پاک-چین دوستی نے ہر امتحان کا سامنا کیا ہے، ہمارے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں، وزیراعظم
-
وزیراعلیٰ بلوچستان کا سینئر صحافی عبدالستار کاکڑ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
-
وزی اعلیٰ بلوچستان سے ورلڈ فوڈ پروگرام پاکستان کی کنٹری ڈائریکٹر انیتا ہرش کی ملاقات
-
درگاہ لعل شہباز قلندر کے منیجر اوقاف عہدے سے ہٹا دیے گئے
-
شرجیل میمن کی کراچی پریس کلب آمد ، صحافیوں کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی
-
ایس ایچ او کے فارم ہاؤس اور پٹرول پمپ پر چھاپہ، ایرانی ڈیزل برآمد
-
سندھ میں ریبیز سے 35 اموات، محکمہ صحت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان
-
نالے کی صفائی کے دوران دم گھٹنے سے خاکروب جاں بحق
-
پنجاب میں 40 پرائمری سٹروک سینٹرز مکمل فعال، 336مریضوں کی جانیں بچائی گئیں‘ عظمیٰ بخاری
-
سرگودھا کے ٹریفک حادثات میں دو بھائی اور لوڈر رکشہ ڈرائیور جاں بحق
-
ہڈیارہ میں 23 سالہ لڑکی نے زہریلی کھا کر خودکشی کرلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.