آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا،محکمہ موسمیات

جمعہ 13 دسمبر 2024 22:28

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2024ء) محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم سرد ی کی لہر برقرار رہے گی، جبکہ بالائی پنجاب کے میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں کہرا پڑنے کی توقع ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا ۔

لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 06اور زیادہ سے زیادہ 20سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب36 رہا۔لا ہور میں آلودگی کی مجموعی شرح 156فیصد رہی جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں ایئر کوالٹی انڈ یکس پولوگرائونڈ 162،پاکستان انجینئرنگ سروسز 169،سی ای آر پی334،فدا حسین روڈ 160،عسکری ٹین164،غازی روڈ 186،ہائیکنگ اینڈ مونٹینی 186اور پاور زون 161ایئر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا۔