کراچی میں یخ بستہ ہوائیں، درجہ حرارت 10 ڈگری تک گرنے کی توقع

سرد ہواؤں کی وجہ سے اصل درجہ حرارت سے 2 تا 4 درجے کم محسوس ہورہا ہے، محکمہ موسمیات

ہفتہ 14 دسمبر 2024 16:56

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2024ء)شہر قائد میں ہفتہ کے روز بھی یخ بستہ ہوائیں چلتی رہیں جب کہ درجہ حرارت 10 ڈگری تک گرگیا ۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں ہفتے کے روز بھی بلوچستان کی یخ بستہ ہواؤں کے سبب موسم سرد اور خشک رہا۔ سرد ہواں کی وجہ سے اصل درجہ حرارت سے 2 تا 4 درجے کم محسوس ہورہا ہے۔ کراچی کا کم سے کم درجہ حرارت 13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے تاہم آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 26 اور کم سے کم 10 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے۔