Live Updates

پاک فوج کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانے والوں کے خلاف جلد ہی قانون حرکت میں آئے گا ، شیخ آفتاب احمد

ہفتہ 14 دسمبر 2024 17:17

پاک فوج کے خلاف سوشل میڈیا پر  مہم چلانے  والوں   کے خلاف جلد ہی قانون ..
حضرو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2024ء) مسلم لیگ ن کے سنیئر نائب صدر پنجاب ممبر قومی اسمبلی شیخ افتاب احمد نے کہا کہ ایک سازش کے تحت سوشل میڈیا پر پاک فوج کے خلاف مہم چلائی جا رہی ہے اس طرح کی مہم چلانے والے ملک کے خیرخواہ نہیں، جلد ہی قانون ان کے خلاف حرکت میں آئے گا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے باڑہ گاؤں میں قاسم خان کی طرف سے دیے گئے عشائیہ کے موقع پر مغززین علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر شیخ الحدیث مولانا یوسف شاہ ،شیخ اجمل محمود ،طلال اشرف بٹ ،ایس ایچ او تھانہ حضرو سجاد حیدر ،سٹی صدر حاجی احسان خان ،سابق کونسلر شیخ محمد عارف بیگ ، شیخ حامد قدوس کے علاوہ دیگر مغززین علاقہ بھی موجود تھے ۔شیخ افتاب احمد نے کہا کہ میاں محمد شہباز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن کی حکومت ملک کو ترقی یافتہ ممالک میں شامل کرنے کے لیے دن رات کوشاں ہے عمران خان کی سابقہ حکومت کی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے ملک کو بےتحاشہ نقصان پہنچا ملکی معیشت کو تباہ کیا گیا ملک ڈیفالٹ ہونے کے قریب تھا لیکن پی ڈی اے کی حکومت نے ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا اب میاں محمد شہباز شریف ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لیے دن رات کوشاں ہیں، دوست ممالک کے خصوصی تعاون سے پاکستان اپنے پاؤں پر کھڑا ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حلقہ این اے 55 میں ترقیاتی کاموں کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے علاقے کی سڑکیں اور رستے پختہ کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سابقہ دور میں بھی تحصیل حضرو کے درجنوں دیہاتوں کو کارپٹ سڑکیں دی تھیں، مسلم لیگ نون کی حکومت جب بھی اقتدار میں آئی ملک میں تعمیر و ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوا عوام کو روزگار کے مواقع ملے بے روزگاری کے خاتمے کے لیے بھی مسلم لیگی قیادت نے ہمیشہ عملی اقدامات اٹھائے ۔\378
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات