قومی احتساب بیورو کے زیر رہتمام اردو مضمون نویسی کے مقابلہ میں گورنمنٹ گریجویٹ کالج بھکر کے طالب علم ثاقب اقبال کی پنجاب میں دوسری پو زیشن

اتوار 15 دسمبر 2024 15:30

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2024ء) قومی احتساب بیورو کے زیر رہتمام اردو مضمون نویسی کے مقابلہ میں گورنمنٹ گریجویٹ کالج بھکر کے طالب علم ثاقب اقبال نےپنجاب میں دوسری پو زیشن حاصل کی ، ڈی جی نیب نے میڈل اور انعامات سے نوازا۔ قومی احتساب بیورو ( NAB) کے زیر اہتمام اینٹی کر پشن آگاہی مہم کے سلسلہ میں منعقدہ ادبی مقابلہ جات میں گورنمنٹ گریجویٹ کالج بھکر کے ہو نہار طالب علم ثاقب اقبال نے اردو مضمون نویسی کے مقابلہ میں پنجاب بھر میں دوسری پو زیشن حاصل کر لی ۔

(جاری ہے)

جس پر لاہور نیب ہیڈکوارٹر میں منعقدہ ایک تقریب میں ڈی جی نیب لاہور عبد المجید نے ثاقب اقبال کو میڈل ، کیش پرائز ، سرٹیفکیٹ اور گفٹ سے نوازا۔ اس کامیابی پر ،پرنسپل کالج نعیم الحق چودھری نے انھیں مبارکباد پیش کی ۔ اس موقع پر وائس پر نسپل پرو فیسر شیخ محمد ذوالفقار علی ، صد ر بھکر الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن بھکر طارق حمید ملک ، پبلک ریلیشنز آفیسر پرو فیسر عبد العزیز انجم بھی موجود تھے ۔ پرنسپل نعیم الحق چودھری کا کہنا تھا کہ یہ ہمارے معزز اساتذہ کرام کی کاوشوں کا ثمر ہے کہ ہمارے طلبا پنجاب سطح پر نمایاں پو زیشنیں حاصل کر رہے ہیں ۔\378