گورنمنٹ گریجویٹ کالج بکھر کی تاریخی کامیابی آٹھ طالبات کی سرگودھا یونیورسٹی میں نمایان پوزیشنز

اتوار 15 دسمبر 2024 16:20

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2024ء) گورنمنٹ گریجویٹ کالج بھکر کی تاریخی کامیابی ،8 طالبات کی سرگو دھا یونیورسٹی میں نمایاں پو زیشنیں ،17 دسمبر کو کا نووکیشن میں میڈلز ، کیش پرائز ، میرٹ سرٹیفکیٹ اور ڈگریزسے نوازا جائے گا ۔کالج کی8 طالبات نے ایم اے / ایم ایس سی امتحانات میں 3 گولڈ میڈل، 3 سلور میڈل اور 2 طالبات نے برونز میڈلز اپنے نام کئے ہیں ۔

سرگودھا یونیورسٹی سیشن 2023ء میں گورنمنٹ گریجویٹ کالج بھکر کی طالبات نے کامیابی کے نئے اور منفرد ریکارڈ قائم کر دیئے ہیں ۔ یونیورسٹی کی تاریخ میں ریکارڈ نمبر حاصل کر کے ان ہونہار طالبات نے ایم ایس سی باٹنی کی پہلی تینوں پوزیشنیں اپنے نام کی ہیں ۔ ایم اے سو شل ورک میں بھی کالج کی طالبات نے یونیورسٹی کی پہلی تینوں پو زیشنیں اپنے نام کی ہیں ۔

(جاری ہے)

اسی طرح ایم اے اسلامیات میں پہلی دو پو زیشنیں کالج کی طالبا ت نے حاصل کی ہیں ۔ ایم ایس سی باٹنی میں کالج کی ہونہار طالبہ حدیبیہ بی بی نے 900 نمبرز کے ساتھ سر گودھا یونیورسٹی میں پہلی ، بسمہ الطاف نے 896 نمبر ز کے ساتھ دو سری اور بشریٰ خضر نے 895 نمبرز کے ساتھ تیسری پو زیشن حاصل کی ہے ۔ ایم اے سوشل ورک میں ثنا پروین نے 940 نمبرز کے ساتھ پہلی ،کنول تاج نے 920 نمبرز کے ساتھ دوسری اور تسکین زہرا نے 906 نمبرز کے ساتھ تیسری پو زیشن حاصل کی ۔

جبکہ ایم اے اسلامیات میں کالج کی باصلاحیت طالبہ فاطمہ ساجد نے 771 نمبرز کے ساتھ پہلی اور کنول شفیع نے751 نمبرز کے ساتھ دوسری پو زیشن حاصل کی ہے ۔ ان تمام پو زیشن ہو لڈرز کو یونیورسٹی آف سر گودھا کے گیارہویں کانووکیشن منعقدہ 17 دسمبر 2024 میں ڈگریز ، میڈلز ، میرٹ سرٹیفکیٹ اور کیش پرائز سے نوازا جائے گا ۔ ان شاندار کامیابیوں پر پرنسپل گورنمنٹ گریجویٹ کالج بھکر پرو فیسر نعیم الحق چودھری نے کہاہے کہ یہ سب اللہ تعالیٰ کا خاص فضل و کرم ہے اور ہمارے مخلص و محنتی اساتذہ کرام کی کا وشوں کا نتیجہ ہے ۔

اساتذہ نے طلبہ کو نہ صرف نصابی رہنمائی فراہم کی بلکہ ان کی کردار سازی اور ذاتی نشوونما میں بھی اہم کردار ادا کیا۔ یہ کامیابیاں اساتذہ اور طلبہ کی محنت کا ثمر ہیں۔انھوں نے پو زیشن ہولڈر طالبات ،شعبہ سوشل ورک،باٹنی اور شعبہ اسلامیات کے اساتذہ کرام سمیت کالج کے تمام اساتذہ کرام کو مبارکباد پیش کی ہے اور کہا ہے کہ انشا اللہ کا میابیوں کا یہ سفر پہلے سے بڑھ کر جاری رہے گا ۔

انھوں نے طلبہ کو نصیحت کی کہ وہ اپنے تعلیمی سفر میں مزید محنت کریں اورملک وقوم کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔ واضح رہے کہ اس سال گورنمنٹ گریجویٹ کالج بھکر کی انٹر میڈیٹ نتائج میں سرگودھا بورڈ میں مجموعی طور پر پہلی پو زیشن کے ساتھ تین نمایاں پو زیشنیں تھیں ۔جبکہ گزشتہ سال کالج ، سر گودھا یونیورسٹی میں 3 نمایاں پو زیشنیں حاصل کر چکا ہے ۔

اس طرح کالج دو سالوں میں 7گولڈ میڈلز ،4سلور میڈلز اور 3 برونز میڈلز سمیت بورڈ اور یونیورسٹی سطح پر 14 نمایاں پو زیشنیں حاصل کر چکا ہے ۔ گورنمنٹ گریجویٹ کالج بھکر ہمیشہ کی طرح طلبہ کو معیاری تعلیم فراہم کرنے اور ان کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے پُرعزم ہے۔ یہ کامیابیاں اس بات کی علامت ہیں کہ کالج تعلیمی میدان میں اپنی روایات کو برقرار رکھے ہوئے ہے۔\378