کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے زیر اہتمام 44 ویں سالانہ انٹرنیشنل سائنٹفک کانفرنس کی افتتاحی تقریب کا انعقاد

پیر 16 دسمبر 2024 22:17

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 دسمبر2024ء) کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے زیر اہتمام 44 ویں سالانہ انٹرنیشنل سائنٹفک کانفرنس کی افتتاحی تقریب کا انعقادکیاگیا۔اس موقع پر صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کی سینٹرل دائگناسٹک لیب کا بھی افتتاح کیا۔تقریب کے مہمان خصوصی وزیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق جبکہ گیسٹ آف آنر پارلیمانی سیکرٹری برائے صحت رشدہ لودھی تھیں۔

اس موقع پر وائس چانسلر ایف جے ایم یو پروفیسر خالد مسعود گوندل، صدر کیمکانہ ڈاکٹر شہزاد خان، صدر کیمکا ڈاکٹر آصف خان، ڈاکٹر محمد فتح شہزاد، پرو وائس چانسلر پروفیسر محمد معین، رجسٹرار پروفیسر محمد عمران، پروفیسر اعجاز حسین، صدر کیمکا پی کے پروفیسر محمد امجد اور پروفیسر سائرہ افضل، ڈاکٹر ثاقب عزیز، پروفیسر اختر سہیل چغتائی، پروفیسر قاضی محمد سعید، پروفیسر خلیل الرحمٰن، پروفیسر سلیم اختر، پروفیسر شہزاد انور، سینڈیکیٹ ممبران، سینٹ ممبران فیکلٹی ممبران کی کثیر تعداد موجود تھے۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے افتتاحی تقریب کے شرکاء سے اپنے خطاب میں کہاکہ کمیونٹی اور ہسپتال میں انفراسٹرکچر کی بہتری میں ان کا کردار قابل قدر ہے۔ 16 دسمبر کا دن دو حوالوں سے بہت اہم ہے۔ اے پی ایس کا سانحہ میری روح کے زخم کی مانند ہے۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ اصل میں آپ کنگز اور کوئین ہیں۔ آپ پاکستان کے رول ماڈل ہیں۔ اعلٰی تعلیم اور برداشت کی مدنظر رکھ کر مریضوں کی خدمت کریں۔

صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کیمکانہ اور کیمکا یوکے کی خدمات کو بے حد سراہا۔وائس چانسلر پروفیسر محمود ایاز نے کہاکہ 16 دسمبر کا دن ہمارے لئے بہت یادگار ہے، تقریب کے انعقاد کا مقصد شہدا کو یاد کرنا ہے۔ پروفیسر محمود ایازنے کہاکہ کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کی ایلومینائی ہی ادارے کا اصل اثاثہ ہے۔ ادارے کو ملک کی بہترین طبی درسگاہ بنانا میری بنیادی ذمہ داری ہے۔

نئے علم اور ٹیکنالوجی کو آپ کے ساتھ شئیر کرنا، طبی تعلم اور ریسرچ میں اپنا الگ مقام اور نام پیدا کرنا انتہائی اہم ہے۔ پروفیسر محمود ایازنے کہاکہ دکھی انسانیت کی خدمت کرنا، بائیو بینک، سکول آف آرٹیفیشل انٹیلیجنس اور دیگر منصوبے مکمل ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ رات کو ہمارے eایلومینائی میں سے پانچ لوگوں کو منتخب کیا گیا جو کہ اپنے متعلقہ شعبوں میں اپنی مثال آپ ہیں۔

صدر کیمکانہ ڈاکٹر شہزاد خان نے کیمکانہ کی خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ تعلیم، تحقیقی اور خدمت انسانی ہی ہماری پہچان ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کیمکانہ سکالرشپس پروگرام کے تحت فرسٹ ایئر کے بعد سیکنڈ ایم بی بی ایس کلاس کو ٹیوشن فری کیا جائے گا۔ اپنی مادرعلمی اور وائس چانسلر کی جانب سے ہمیشہ عزت ملتی ہے۔ پارلیمانی سیکرٹری برائے صحت رشدہ لودھی نے کہاکہ وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز شریف کا ویژن صحت کو عوام کی دہلیز پر پہچانا ہے۔

ہماری نوجوان نسل پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتی ہے۔ وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر خالد مسعود گوندل نے کہاکہ کیمکا یوکے اور کیمکانہ کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کا فخر ہیں۔ ملک میں وبائی صورتحال ہو یا موسمیاتی مسائل ان تنظیموں نے ہمیشہ ملک اور ادارے کا ساتھ دیا۔پروفیسر خالد مسعود گوندل نے کہاکہ آرٹیفشل انٹیلی جنس میں پروفیسر محمود ایاز ایک رول ماڈل ہیں۔روبوٹک سرجری کے بانی بھی پروفیسر محمود ایاز ہیں۔