چارسدہ، ضلع بھر میں سات روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز کردیا گیا

�ال تک3لاکھ 7ہزار سے زائد بچوں کو پولیو قطرے پلائے جائینگے

پیر 16 دسمبر 2024 19:30

چار سدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 دسمبر2024ء)ضلع بھر میں سات روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز کردیا گیا،5سال تک3لاکھ 7ہزار سے زائد بچوں کو پولیو قطرے پلائے جائینگے۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر واسع اللہ نے میڈیا سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے دیگر شہروں کی طرح چارسدہ میں بھی 16 دسمبر تا 19 دسمبر تک سات روزہ پولیو مہم شروع ہوچکا ہے جسکے لئے محکمہ صحت چارسدہ نیضلع بھر میں 1300 مختلف ٹیمیں تشکیل دی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ پولیو مہم میں 5 ہزار سے زائد بچے گھروں سے باہر تھے اب بھر پور کوشش کی جارہی ہے کہ اس مہم کی دوران ان بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائے۔پولیو مرض پوری دنیا کا مسئلہ ہے۔دنیا سے تقریبا پولیو مرض ختم ہوچکا ہے اس وقت پاکستان ،افغانستان میں پولیو مرض موجود ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ والدین پروپیگنڈوں پر کان نہ دھریں اپنے پانچ سال تک کے بچوں کوپولیو قطریضرورپلائے۔

پولیو ایک موذی مرض ہے اگر اسکا تدارک نہیں کیا گیا تو بچے پوری عمر مغزوری کا شکار ہونگے۔پولیو کاخاتمہ ہم سب کا اولین شترکہ مسئلہ ہے۔انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں پولیو کے 63 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جسمیں خیبر پختونخوا بھی شامل ہے۔چارسدہ بھی میں پولیو کے حوالے سے حساس علاقہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارا اولین ترجیح چارسدہ کو پولیو جیسی موذی مرض سے ہمیشہ کے لئے پاک کرنا ہے اس کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ اور محکمہ پولیس پولیو مہم میں شانہ بشانہ ہے۔ڈی ایچ او ڈآکٹر واسع اللہ نے تمام والدین سے اپیل کی کہ پولیو مہم کے دوران اپنے پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو قطرے ضرور پلائے۔