حکومت مارک اپ کو کم کرنے کے عمل میں آہستہ آہستہ آگے بڑھ رہی ہے

تاہم مہنگائی کے امکان کے پیش نظر اسے اگلی سہ ماہی میں سنگل ہندسوں تک مارک اپ کو کم کرنا ہو گا

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 17 دسمبر 2024 17:21

حکومت مارک اپ کو کم کرنے کے عمل میں آہستہ آہستہ آگے بڑھ رہی ہے
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 دسمبر2024ء) فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے سرپرست  ایس ایم تنویر، ریجنل چیئرمین سندھ بلال خان، چیئرمین خصوصی کمیٹی برائے کاٹن انڈسٹری کی بحالی ملک سہیل طلعت نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے مارک اپ میں 13 فیصد تک کمی کو مثبت پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر پالیسی ریٹ میں 500 بیسز پوائنٹس کی کمی کی جاتی تو یہ صنعت اور تجارت کے لیے بہت بہتر ہوتا۔

حکومت مارک اپ کو کم کرنے کے عمل میں آہستہ آہستہ آگے بڑھ رہی ہے۔ تاہم مہنگائی کے امکان کے پیش نظر اسے اگلی سہ ماہی میں سنگل ہندسوں تک مارک اپ کو کم کرنا ہو گا۔معیشت کی سمت بہتر ہے جو سٹاک ایکسچیج انڈیکس کی بلند ترین سطح، افراط زر میں واضح کمی، غیرملکی ترسیلات میں اضافہ سے نمایاں ہے۔

(جاری ہے)

برآمدات میں آٹھ عشاریہ سات فیصد اضافہ اور کرنٹ اکاؤنٹ میں مسلسل بہتری، جولائی سے اکتوبر تک سرپلس رہنا نہایت ہی خوش اہند ہے۔

  ایف پی سی سی آئی کے عہدیداران نے کہا ہے کہ وہ افراط زر کے تناسب سے مارک اپ کی شرح میں مزید کمی کے مطالبے کی منظوری تک اپنے مطالبات حکومت کے سامنے رکھتے رہیں گے۔اور معیشت کی مکمل بحالی تک اس پر کام جاری رکھیں گے۔ ایف پی سی سی آئی مارک اپ کو سنگل ڈیجٹ تک کم کرنے، علاقائی ممالک کی سطح پر نیپرا ٹیرف اور کپاس کی پیداوار بڑھانے کے لیے اپنی قومی ذمہ داری پوری کرتا رہے گا۔