
محکمہ سکولز ایجوکیشن پنجاب نے اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا
اسکولوں میں چھٹیاں 20 دسمبر 2024 سے شروع ہوں گی اور13 جنوری 2025 کو دوبارہ سکول کھلیں گے، چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا
ثنااللہ ناگرہ
منگل 17 دسمبر 2024
19:44

(جاری ہے)
مزید برآں خیبرپختونخواہ کے اسکولوں کیلئے بھی موسم سرما کی طویل تعطیلات کا اعلان کردیا گیا ہے، صوبے کے پہاڑی علاقوں میں واقع اسکول 2 ماہ سے زائد عرصہ کیلئے بند رہیں گے، تعطیلات کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا۔
جاری اعلامیہ کے مطابق میدانی علاقوں میں سکول 22 سے31 دسمبرتک بند رہیں گے۔ محکمہ تعلیم کے مطابق پہاڑی علاقوں میں سکول 22 دسمبر سے 28 فروری تک بند ہوں گے۔ محکمہ تعلیم خیبرپختونخواہ کے جاری اعلامیہ کے مطابق فیصلہ تمام سرکاری اور نجی سکولوں پر لاگو ہوگا۔ اس سے قبل بلوچستان کے اسکولوں کیلئے بھی موسم سرما کی طویل تعطیلات کا اعلان کیا جا چکا۔ محکمہ تعلیم بلوچستان نے سرد علاقوں کے سکولوں میں ڈھائی ماہ کی تعطیلات کا اعلان کردیا۔ سیکرٹری محکمہ سکول ایجو کیشن کے جاری کر دہ اعلامیہ کے مطابق محکمہ تعلیم بلوچستان نے صوبے کے سرد علاقوں کے سکولوں میں طویل تعطیلات کا اعلان کر تے ہوئے 16 دسمبر 2024 تا28 فروری 2025 جبکہ گرم علاقوں میں 22دسمبر تا31دسمبر 2024 تک اسکولز بند رکھنے کا اعلان کر دیا۔ واضح رہے کہ بلوچستان، خیبرپختونخواہ اور پنجاب کے ایسے پہاڑی علاقے جہاں شدید سردی پڑتی ہے، ان علاقوں کے تعلیمی اداروں میں ڈھائی سے 3 ماہ تک کی موسم سرما کی تعطیلات دی جاتی ہیں۔ جبکہ میدانی علاقوں کے سکولوں میں موسم سرما کی ڈھائی سے 2 ہفتوں تک کی تعطیلات دی جاتی ہیں۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان: انسداد پولیو مہم کو بڑا دھچکا، رواں برس 11ویں کیس کا اندراج
-
سولڈ ویسٹ کو قابل استعمال بنانے کی ضرورت
-
ائیر انڈیا کے چیف ایگزیکٹوکا پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے اٰخراجات بڑھنے اورمنافع پر گہرا اثرپڑنے کا اعتراف
-
عیدالاضحیٰ پر ملک میں 4 چھٹیوں کا نوٹی فکیشن جاری
-
موٹر سائیکل سوار پرتشدد کا معاملہ، پولیس نے مرکزی ملزم سلمان فاروقی کو گرفتار کرلیا
-
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے آئندہ صدر کا انتخاب
-
ن لیگ نے سمبڑیال الیکشن کیلئے 25 ہزار جعلی بیلٹ پیپر چپھوایا، حماد اظہر کا الزام
-
نصف سے زائد بجٹ قرضوں کی ادائیگی میں جائے گا، ترقیاتی بجٹ کی رقم 100 ارب روپے کم ہے، احسن اقبال
-
بنگلہ دیشی سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد، ظلم و جبر کے دور کا خاتمہ ہوگیا ہے‘جاوید قصوری
-
سمبڑیال الیکشن میں جیت ، عوام کو یقین ہے عوام کو ریلیف ،ملک کو بحرانوں سے صرف (ن) لیگ نکال سکتی ہے‘مریم اورنگزیب
-
بدعنوانی اور جرائم کے سائے تلے میکسیکو میں عدلیہ کے عوامی انتخابات
-
آئندہ بجٹ میں نان فائلرز کے 50 ہزار سے زائد کیش نکلوانے پر ٹیکس بڑھانے کی تجویز
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.