
ائیر انڈیا کے چیف ایگزیکٹوکا پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے اٰخراجات بڑھنے اورمنافع پر گہرا اثرپڑنے کا اعتراف
پاکستانی فضائی حدود کی بندش کا اثر تو بہت گہرا ہے، فضائی حدود کی بندش سے براہ راست پروازوں کا دورانیہ ایک گھنٹہ بڑھ گیا ہے، کیمبل ولسن سی ای او
فیصل علوی
پیر 2 جون 2025
17:15

(جاری ہے)
یاد رہے کہ بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدہ کرنے کے اعلان کے بعد حکومت پاکستان نے بھارتی طیاروں کیلئے پاکستانی فضائی حدود کے استعمال پر پابندی لگا دی تھی جس کے باعث پاکستانی فضائی حدود کی بندش پر ائیر انڈیا کو روزانہ 20کروڑ روپے سے زائد کا نقصان ہواتھا۔
پاکستان نے ابتدائی طورپر 23 اپریل سے 23 مئی تک ایک۔ماہ تک کیلئے بھارتی طیاروں کیلئے اپنی فضائی حدود ایک ماہ کیلئے بند کرنے کا فیصلہ کیا تھاجس میں بعد میں اضافہ کردیا گیا تھا۔ شمالی امریکا، یورپ، برطانیہ اور مشرق وسطیٰ کیلئے بھارتی طیارے طویل راستے اختیار کرنے پر مجبور ہوگئے تھے۔ پاکستانی فضائی حدود کی بندش کے سبب انڈیا کی مختلف ائیرلائنز کو200 کروڑ بھارتی روپے سے زائد نقصان کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ پاکستان کی فضائی حدودکی بندش کی وجہ سے بھارتی ائیر لائن کی پروازوں کا دورانیہ اور ایندھن کا خرچ بڑھا تھا جبکہ مسافروں کو تاخیر کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔لمبے روٹ سے فیول اور دیگر دگنے اخراجات نے بھارتی ائیرلائنز کو شدید متاثر کیا تھا۔ انڈیگو ائیرکاوسط ایشیائی ملکوں کیلئے فضائی آپریشن معطل رہا تھا۔ دہلی، ممبئی امرتسر بنگلور احمد آباد سے دبئی کی بھارتی پروازیں بھی شدید متاثر ہوئی تھیں۔ امریکہ جانے والی بھاتی پروازوں کےعملے کو یورپ میں تبدیل کرنا پڑا تھا جبکہ دوبار لینڈنگ اورری فیولنگ سے بھارتی ائیرلائنز کوائیرپورٹ چارجز کی مد میں بھی یومیہ کروڑوں کے اخراجات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔مزید اہم خبریں
-
عالمی مارکیٹ سے مہنگی گیس کی خریداری کیلئے حکومت نے مقامی گیس کی پیداوار کم کروا دی
-
یوکرین جنگ: پوتن ٹرمپ ملاقات اور یو این کا تنازع کے منصفانہ حل پر زور
-
غزہ: اسرائیل سے امدادی قافلوں کے محافظوں پر حملے روکنے کا مطالبہ
-
یوکرین: یو این اور شراکت داروں کا امدادی قافلہ جنگ زدہ کیرسون پہنچ گیا
-
افغانستان: طالبان کا چار سالہ دور امدادی ضرورتوں میں اضافہ، یو این ادارہ
-
تیل کے وسیع ذخائر کے دعووں کے باوجود ملک میں تیل و گیس کی پیداوار 20 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی
-
وزیراعظم کی ہدایت ، سیاحتی مقامات پر سفر ، آمد و رفت بارے اہم ایڈوائزری جاری
-
پاکستانی دنیا میں سب سے کم ٹیکس دیتے ہیں
-
نیتن یاہو ایک ’مسئلہ‘ بن چکے ہیں، ڈینش وزیر اعظم
-
پاکستان میں استعمال شدہ کپڑوں کی درآمد میں ریکارڈ اضافہ
-
ایران میں مسلح افراد سے جھڑپ میں ایک پولیس اہلکار ہلاک
-
پاکستان میں سوائے چینی کے تمام کاروبار تباہ ہو چکے ہیں‘ حماد اظہر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.