Live Updates

ن لیگ نے سمبڑیال الیکشن کیلئے 25 ہزار جعلی بیلٹ پیپر چپھوایا، حماد اظہر کا الزام

جعلی ووٹ کاسٹ ہونے کے باوجود تحریک انصاف برتری میں نظر آ رہی تھی پھر پنجاب پولیس اور ایجنسیز کو پولنگ کے بعد آپریشن کرنے کے لیے بھیجا گیا؛ پی ٹی آئی رہنماء کا بیان

Sajid Ali ساجد علی پیر 2 جون 2025 16:36

ن لیگ نے سمبڑیال الیکشن کیلئے 25 ہزار جعلی بیلٹ پیپر چپھوایا، حماد اظہر ..
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 جون 2025ء ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء حماد اظہر نے الزام عائد کیا ہے کہ مسلم لیگ ن نے سمبڑیال الیکشن کیلئے 25 ہزار جعلی بیلٹ پیپر چپھوایا۔ اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ ن لیگ کے اندرونی ذرائع بتاتے ہیں کہ سمبڑیال سے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 52 کے ضمنی الیکشن کے لیے 25 ہزار جعلی بیلٹ پیپر چپھوایا گیا لیکن اس کی کاسٹنگ کے باوجود بھی تحریک انصاف برتری میں نظر آ رہی تھی پھر پنجاب پولیس اور ایجنسیز کو پولنگ کے بعد آپریشن کرنے کے لیے بھیجا گیا تا کہ تحریک انصاف کی پرچیاں ڈبوں سے نکالی جائیں۔

اسی حوالے سے تحریک انصاف کے صدر وسطی پنجاب احمد چٹھہ کا کہنا ہے کہ ہمیں کئی پریزائڈنگ افسران جو کہ محکمہ تعلیم سے ہیں انہوں نے بتایا ہے کہ ہمیں پولنگ سے کچھ دن پہلے ہی دفتروں میں بلا کر کہا گیا اگر دھاندلی نہیں کرنی تو الگ ہو جاؤ اور ہمیں بیلٹ پیپرز دے کر دفتروں میں بیٹھا کر شیر کے نشان پر مہریں لگوائی گئی ہیں، بات بلکل واضح ہے سمبڑیال میں عوام نے ان کو مسترد کر دیا ہے جنرل الیکشن میں نتائج بدلنے کے بعد بھی 58 ہزار ووٹ ن لیگ کو دیئے گئے یہ کیسے ممکن ہو گیا کہ ضمنی الیکشن میں 20 ہزار ووٹ ن لیگ کے امیدوار کو زیادہ دے دیئے اور 78 ہزار ہو گئے ایسا ہو ہی نہیں سکتا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دھاندلی کی شروعات تو اسی وقت ہو گئی تھی جب پنجاب حکومت کے ماتحت لوکل گورنمنٹ کے نمائندے کو چونکہ حکومت ن لیگ کی ہے تو ن لیگ کے ہی ماتحت نمائندے کو آر او بنا دیا جاتا ہے، بیلٹ پیپرز کی حفاظت نہیں ہوتی پہلے ہی 20 ہزار سے 50 ہزار تک بیلٹ پیپرز اپنی مرضی سے پہنچا دیئے جاتے ہیں اور 40 ہزار فیک بیلٹ پیپرز بیلٹ باکس میں ڈالے گئے، پولنگ ڈے پر ان کی پالیسی پولیس کے ذریعے پولنگ ایجنٹوں کو تھریٹ کرنا تھا، تھوڑا بہت لڑائی کا ماحول بنا کر پولنگ ایجنٹس کو بیلٹ باکس سے دور کیا گیا اور پولنگ عملے نے موقع ملتے ہی بیلٹ باکس جعلی ووٹوں سے بھر دیئے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات