
بنگلہ دیشی سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد، ظلم و جبر کے دور کا خاتمہ ہوگیا ہے‘جاوید قصوری
حسینہ واجد سیاسی مخالفین کو انتقامی سیاست کا نشانہ بنا کر بھارت کو خوش کرتی رہیں ‘امیرجماعت اسلامی پنجاب وسطی
پیر 2 جون 2025 17:01

(جاری ہے)
ان کا کہنا تھا کہ شیخ حسینہ واجد، بھارتی آشرباد سے 21 برس بنگلا دیش کی وزیراعظم رہیں، وہ 16 برس سے مسلسل وزیراعظم کے عہدے پر فائز تھیں۔اس نے اپنی وزارتِ عظمیٰ کے دوران جماعتِ اسلامی پر پابندی عائد کی اور جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رہنماؤں کے خلاف سخت کارروائیاںکیں،27مئی 2025 کو بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے عوامی لیگ پر بھی پابندی لگا قاتل حسینہ واجد کو کٹہرے میں لا کھڑا کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ شیخ حسینہ کی اگست میں وزیر اعظم کے عہدے سے برطرفی کے بعد جماعت اسلامی نے 2013ء کے ہائیکورٹ کے اس فیصلے کے خلاف نظرثانی کی اپیل دائر کی تھی جس میں جماعت اسلامی بنگلہ دیش پر پابندی لگا دی گئی تھی۔ سپریم کورٹ بنگلہ دیش کے فیصلے سے بنگلہ دیش میں جمہوری اقدار، جامع اور کثیر الجماعتی نظام‘‘ کو فروغ ملے گا۔انہوں نے کہا کہ الحمد اللہ ظلم کی سیاہ رات کا خاتمہ ہو چکا ہے۔سابقہ بنگلہ دیشی وزیر اعظم جوالزامات لگا کر اپنے سیاسی مخالفین کو انتقامی سیاست کا نشانہ بناتی رہیں اور بھارت کو خوش کرتی رہیں ہیں، آج انہی کے خلاف انسانیت کے خلاف جرائم کے مقدمات قائم ہیں اور وہ ملک سے فرار ہیں۔محمد جاوید قصوری نے اس حوالے سے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق شیخ حسینہ واجد حکومت کے خاتمے کے وقت جولائی و اگست 2024 میں تقریباً 400 بنگلہ دیشی قتل ہوئے،شیخ حسینہ واجد نے گزشتہ برس بھی بنگلہ دیش کو ایک ’خوشحال اور ترقی یافتہ ملک‘ میں بدلنے کا وعدہ کیا تھا لیکن سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت تقریباً ایک کروڑ 80 لاکھ نوجوان بنگلہ دیشی بے روزگار ہیں۔مزید اہم خبریں
-
دو سابق افریقی رہنماؤں کو انسانیت کے خلاف جرائم کرنے پر قید کی سزائیں
-
نسلی و جنسی تعصب کے سبب افریقی النسل خواتین پسماندہ ترین، یو این ادارہ
-
برطانیہ: احتجاجی تنظیم ’فلسطین ایکشن‘ کو دہشتگرد قرار دینے پر ترک کو تشویش
-
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے سستے گھروں کی تعمیر کیلئے اسکیم کی منظوری دے دی
-
عمران خان شدید ذہنی دباؤ میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کیخلاف سوشل میڈیا پر منفی مہم چلا رہا ہے
-
پی ٹی آئی کے سابق وزیرنوابزادہ محسن علی خان کا بیٹے اور ساتھیوں سمیت ن لیگ میں شمولیت کا اعلان
-
جوہری تعطل کے معاملے پر یورپی ممالک اور ایران کے مذاکرات
-
ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں مزید 2 ہزار300 روپے کی کمی ہوگئی
-
عوام اس نظام سے سخت تنگ ہے
-
اے پی سی کا بائیکاٹ کرنے والی جماعتیں کس منہ سے صوبے میں ترقی اور امن کی بات کریں گی؟
-
ملک میں انتہائی غربت کی لکیر سے نیچے آبادی کی شرح 16فیصد ہوگئی
-
سٹیٹ بینک نے انفرادی اورکاروباری اکائونٹ کھولنا آسان بنا دیا، بینکوں کو مرچنٹس کو ادائیگیوں کے ڈیجیٹل طریقے فراہم کرنے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.