ملک کے اکثر علاقوں میں موسم سرد اورخشک رہنے کا امکان

خطہ پوٹھوہار، کشمیر اور خیبر پختونخوا کے چند میدانی علاقوں میں کہرا پڑنے کی بھی توقع

جمعہ 20 دسمبر 2024 11:27

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 دسمبر2024ء)ملک کے اکثر علاقوں میں موسم سرد اورخشک رہنے کا امکان ہے۔پنجاب، بالائی سندھ اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں درمیانی سے شدید دٴْھند چھائی رہ سکتی ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق خطہ پوٹھوہار، کشمیر اور خیبر پختونخوا کے چند میدانی علاقوں میں کہرا پڑنے کی بھی توقع ہے۔دوسری جانب پنجاب میں شدید دھند کے باعث موٹرویز مختلف مقامات سے بند کردی گئیں۔