کراچی میں سردی کی شدت بڑھ گئی، پارہ سنگل ڈیجیٹ پرآگیا

بلوچستان کی شمال مشرقی ہواں کے اثرات کراچی پر غالب، درجہ حرارت 2.8 ڈگری مزید گر گیا

ہفتہ 21 دسمبر 2024 14:41

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 دسمبر2024ء)شہر قائد میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا، جس کے سبب پارہ بھی سنگل ڈیجیٹ پر آ گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کی شمال مشرقی ہواں کے اثرات کی وجہ سے کراچی میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں شہر کا کم سے کم پارہ گزشتہ روز کیمقابلے میں 2.8ڈگری گرگیا ۔

(جاری ہے)

ہفتے کے روز کراچی کا کم سے کم درجہ حرارت 9.2 ڈگری ریکارڈ ہوا ہے۔کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے جب کہ ہفتہ کو شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 48 فی صد رہا۔