آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا،محکمہ موسمیات

ہفتہ 21 دسمبر 2024 22:51

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 دسمبر2024ء) محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم میدانی علاقوں میں صبح/رات کے اوقات میں دھند چھائے رہنے کی توقع ہے ۔

(جاری ہے)

ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا ،جبکہ بعض میدانی علاقوں میں درمیانی سے شدید دھند چھائی رہی۔

تر جمان کے مطابق لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 08اور زیادہ سے زیادہ 19سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 40رہا۔لا ہور میں آلودگی کی مجموعی شرح 260فیصد رہی۔ شہر کے مختلف علاقوں میں ایئر کوالٹی انڈ یکس ہائیکنگ اینڈ مونٹینی 354،پاکستان انجینئرنگ سروسز 336،سی ای آر پی285،عسکری ٹی302،پاور زون 326،پولو گراونڈ 408،ذکی فارمز 354،سید مراتب علی روڈ 287اور ہنڈا گیٹ وے میں 281 ریکارڈ کیا گیا ۔